بنیادی صفحہ / صوبائی / انتخابات کے بعد بھی بی جے پی کو حمایت نہیں۔دیوے گوڈا کا اعلان

انتخابات کے بعد بھی بی جے پی کو حمایت نہیں۔دیوے گوڈا کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو۔یکم مئی،2018(ایجنسی)کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے لئے ایک بری خبر ہے۔ سابق وزیر اعظم اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ انتخابات کے نتائج کے بعد بھی ان کی پارٹی بی جے پی کو حمایت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات کے نتائج اوپینین پول کے مطابق ہی رہے اور کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی تو ان کی پارٹی بی جے پی کو حمایت نہیں دے گی۔ایچ ڈی دیوے گوڈا نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کرناٹک انتخابات میں جیت حاصل کرے گی۔ پورے ملک میں مودی لہر کے ختم ہونے کی بات کرتے ہوئے انھوں نے بی جے پی پر علاقائی پارٹیوں کا استعمال کر کے انہیں ٹھکرا دینے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے شیو سینا کے ساتھ جیسا سلوک کیا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ علاقائی پارٹیوں کا استعمال کرنے کے بعد ان کا ساتھ چھوڑ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے 2006 کی غلطیوں سے سبق مل گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں 12 مئی کو انتخابات ہونے ہیں اور 15 مئی کو نتائج آئیں گے۔ حال ہی میں آئے اوپینین پول سے ایچ ڈی دیوے گوڈا بہت پرجوش ہیں۔ اوپینین پول کے مطابق ان کی پارٹی جے ڈی ایس کو تقریباً 34 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ ریاست میں دیوے گوڈا کی شبیہ سیکولر رہی ہے۔ 2004 میں دیوے گوڈا نے کانگریس کا ساتھ دیتے ہوئے ریاست میں دھرم سنگھ کی حکومت بنوائی تھی۔ حالانکہ ان کے بیٹے کمارسوامی کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف رہا ہے۔ 2006 میں کمارسوامی نے کانگریس سے حمایت واپس لے کر بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنا لی تھی۔
لیکن سال بھر بعد ہی ان کی حکومت گر گئی تھی۔

x

Check Also

منگلورو: ’’مسلمانوں کے بغیر ہندو راشٹر ‘ کی وکالت کر رہا تھا شخص، طلبہ نے کر دی پٹائی

منگلورو۔ کرناٹک میں منگلورو کے ایک مال میں ’ ہندو راشٹر‘ کی ...