بنیادی صفحہ / صوبائی / ایس سی ایس ٹی طبقات کے مسائل کی یکسوئی کیلئے نائب وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں بہبودی سماج ہیلپ لائن کا آغاز

ایس سی ایس ٹی طبقات کے مسائل کی یکسوئی کیلئے نائب وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں بہبودی سماج ہیلپ لائن کا آغاز

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو۔8اگست(سالار نیوز) نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی ۔پرمیشو رنے محکمہ سماج بہبود میں بد عنوانیوں پر قابو پانے اور محکمہ کے تعلق سے اطلاع وعوام کی شکایات دور کرنے 24گھنٹے خدمات انجام دینے والی ہیلپ لائن کا آغاز کیا ۔ اس موقع پراخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے فراہم بچھونے ،تکیے اور ہاسٹل کی سہولت میں بے قاعدگی وغیرہ معیاری کھانا فراہم کئے جانے کی شکایات کے تعلق سے کئی مرتبہ ایوان میں بحث ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام بدعنوانیوں کے خاتمہ کیلئے محکمہ نے تمام جانکاریاں فراہم کرنے اس مرکز کو قائم کیا ہے ۔ پرمیشور نے بتایا کہ اس مرکز کے ذریعہ ہر کوئی محکمہ کے تعلق سے جانکاری اورشکایت داخل کرسکتا ہے ۔ جو متعلقہ افسروں تک روانہ ہوں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اگر تعلقہ ،ضلع وریاستی سطح کے دفاتر میں مسئلہ حل نہیں ہوا تو حتمی طورپروزارتی سطح پر شکایت کنندہ کو انصاف فراہم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذات وقبائل ( ایس سی ایس ٹی ) طبقات کو اقتصادی طور پرمستحکم کرنے کیلئے ریاستی بجٹ میں افزود فنڈ مختص کیا جائے گا۔ نرپتنگا روڈ پر واقع یوا نیکا سنٹر کے بیسمنٹ میں محکمہ سماجی بہبود کے ہیلپ لائن سنٹر کا کام شروع کیاجارہا ہے ۔ محکمہ سماجی بہبود کے وزیر پریانک کھرگے نے کہا کہ ریاستی ایس سی ایس ٹی طبقات محکمہ کے بورڈ کارپوریشنوں کی سرگرمیوں اور اسکیموں کے تعلق سے مکمل جانکاری چند منٹوں میں ہی حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی خامیوں اوران کے مسائل کے تعلق سے بھی شکایات درج کی جاسکتی ہیں ۔ شکایت کنندگان کو رجسٹریشن نمبر حاصل ہوگا ۔ کھر گے نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے 2500ہاسٹل چلائے جارہے ہیں ۔ طلباء وطالبات کے لئے روزانہ بایو میٹرک حاضری کی نگرانی مذکورہ مرکز کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہیلپ لائن سنٹر میں ہاسٹلوں کی خامیوں کے تعلق سے بھی شکایات کی جاسکتی ہیں ۔ ملک بھر میں سب سے پہلے سماجی بہبود کا یہ مرکز قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گمنام شکایات داخل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں مےئر سمپت راج ، محکمہ سماجی بہبود کے جنرل سکریٹری ، لکشمی نارائن دیگر سینئر افسر شریک رہے ۔

x

Check Also

بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائڈ سے اب تک 26 کی موت ، امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ۔ کیرل نہ جائیں

امریکہ نے ایڈوائزری جاری کر کے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ ...