بنیادی صفحہ / صوبائی / ریاست میں آج کورونا کے مزید پانچ معاملات؛ تعداد بڑھ کر 88 کو پہنچی

ریاست میں آج کورونا کے مزید پانچ معاملات؛ تعداد بڑھ کر 88 کو پہنچی

Print Friendly, PDF & Email

بینگلور: 30 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتے ہی جارہی ہے۔

کرناٹک میں جہاں کل کورونا مریضوں کی تعداد 83/تھی وہیں آج اس میں مزید پانچ افردا کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 88/ کو پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میں سب سے زیادہ تعداد میں مریض بینگلور کے ہیں جہاں پر41 / افراد اب تک اس وائرس سے متاثر بتائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ چکبالاپور میں 8/افراد متاثر ہوئے ہیں۔دکشن کنڑا  اور اترکنڑا میں سات سات لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ کلبرگی میں 3/ لوگ متاثر ہوئے تھے جس میں ایک کی موت ہوچکی ہے۔ کورگ میں ایک متاثر ہے۔ اُڈپی میں 3/افراد متاثر ہیں۔ داونگیرے میں 3/ افراد متاثر ہیں، دھارواڑ میں ایک متاثر ہے۔ ٹمکورو میں ایک متاثر ہے جبکہ  ایک کی موت ہوچکی ہے۔

ریاست میں دن بدن بڑھ رہے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے کڑے انتظامات کر لیے ہیں اور کئی نجی ہوٹلوں کو بھی کوارنٹائن مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

x

Check Also

ریاست میں آج کورونا کے 187 معاملات: کل تعداد 3408 کو پہنچی

بینگلورو: یکم جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ...