بنیادی صفحہ / صوبائی / باغی ارکان اسمبلی کو منانے بنگلورو گئے وزیر جیتو پٹواری اور لکھن سنگھ کے ساتھ مار پیٹ

باغی ارکان اسمبلی کو منانے بنگلورو گئے وزیر جیتو پٹواری اور لکھن سنگھ کے ساتھ مار پیٹ

Print Friendly, PDF & Email

بھوپال۔ سیاسی اتھل پتھل کے درمیان مدھیہ پردیش میں حکمراں پارٹی کانگریس نے آج سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر انتظام کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کی پولیس نے وہاں پہنچے مدھیہ پردیش کے وزیر جیتو پٹواری کے ساتھ مارپیٹ کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔ پردیش کانگریس کے دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور سینئر وکیل وویک تنكھا، سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ اور ریاستی کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کی صدر شوبھا اوجھا نے یہ الزام عائد کئے۔ کانگریس لیڈروں نے اس سلسلہ میں دو ويڈيو بھی دکھائے جس میں ایک پولیس افسر اور جیتو پٹواری کے درمیان تیز تیز آواز میں باتیں کرتے دیکھے جا رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں پولیس جیتو پٹواری کو ایک بس میں بٹھاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

کانگریس لیڈروں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھوپال سے جیتو پٹواری کے علاوہ ایک اور وزیر لاكھن سنگھ اور ایک رکن اسمبلی کے والد بنگلورو گئے ہوئے ہیں جہاں پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیا۔

x

Check Also

ساتویں سے دسویں تک کے امتحانات کی تاریخ 20 اپریل کے بعد طے ہوگی؛ اگلے تعلیمی سال کے داخلوں پر بھی محکمہ تعلیمات نے لگائی روک

بنگلور: 26 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ تعلیمات کی طرف سے ...