بنیادی صفحہ / صوبائی / کیفے کافی ڈے کے بانی وی جی سدھارتھ کی لاش نیتراوتی ندی سے برآمد

کیفے کافی ڈے کے بانی وی جی سدھارتھ کی لاش نیتراوتی ندی سے برآمد

Print Friendly, PDF & Email

ملک کے سب سے بڑے کافی چین ’کیفے کافی ڈے‘ (سی سی ڈی) کے بانی وی جي سدھارتھ کی لاش 36 گھنٹے کی تلاشی مہم کے بعد بدھ کو نیتراوتي ندی سے برآمد کئی گئی۔ وہ پیر کی رات سے لاپتہ تھے۔ منگلور پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے بتایا کہ بدھ کی صبح لاش کو دریا میں بہتا ہوا دیکھا گیا۔ لاش کو دریا سے باہر نکالنے کے بعد وین لاک اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔  پاٹل نے کہا کہ اس سلسلہ میں اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سدھارتھ کی لاش الال سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے سے برآمد کی گئی، جہاں انہیں آخری بار دیکھا گیا تھا۔ سی سی ڈی کے مالک کے ڈرائیور کے بیان کے بعد ان کے دریا میں کود کر خود کشی کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ کوسٹ گارڈ کی ٹیم اور دیگر ایجنسیوں کے 200 سے زیادہ اہلکار منگل کی صبح سے سدھارتھ کی تلاش کر رہے تھے۔

x

Check Also

راحت پیکیج کے حوالہ سے پی ایم مودی کی خاموشی! سدا رمیا نے کیا ناراضگی کا اظہار

بنگلور: کانگریس کے سینیئر رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا ...