بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / گوری لنکیش کے قتل پر منگل کو ایک قطرہ  آنسو۔ ایک منٹ خاموشی ۔ایک اٹل فیصلہ

گوری لنکیش کے قتل پر منگل کو ایک قطرہ  آنسو۔ ایک منٹ خاموشی ۔ایک اٹل فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور:(نامہ نگار) مشہور صحافی گوری لنکیش کے موت پر ایک قطرہ آنسو ۔ایک منٹ خاموشی  اور اٹل فیصلہ اس مقصد عین کے تحت کل بروز منگل 12 ستمبر کو شہر کے سینٹرل کالج میدان میں ایک عظیم الشان مخا لفتی کانفرنس منعقد کی جانے والی ہے ۔

گوری لنکیش قتل کے خلاف احتجاجی ادارے کی طرف سے منعقد کیئے گئے اس کانفرنس کے تعلق سے اتوار کے روز اخباری کانفرنس میں بات کرتے ہوئے صحافی چندر شیکھر  پاٹل نے کہا کہ قتل لفظ موجودہ دور میں کو ئی تعجب  کی بات نہیں دکھائی دے رہی ہے ملک بھر میں  بہت ہی  ظلمانہ فضاء بنتی جارہی ہے آزادی اور جمہوریت کی حفاظت کے  لیئے گوری لنکیش لڑ رہی تھی ہم سفر کا قتل  کہنے سے بھی زیادہ وہ جو اقدار کے لیئے لڑ رہی تھی  اس کا کیا حال ہوا اب ان اقدار کی حفاظت کے لیئے کیا کرسکتے ہیں اس کے بارے میں ضمیر کو جنجھوڑنا ہے اس لئے ادارے قائم کئے گئے ہیں

کویمپو بھاشاہ بھارتی اکیڈمی کے صدر ۔کے۔مرولا سی دپپا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیدھے اور نڈر ہو کر بات کرنے والوں کو ڈرانے کے لئے ایسے قتل کئے جاتے ہیں ملک میں اکیلے ہی بات کرنا تمام لوگ بات نہیں کرنا یہ فاسد نظریہ رکھنے والوں کی بنیادی نشانی ہےبات کرنے والے اپنی زبان بند نہیں کریں گے تو جان نکالیں گے اس طریقے سے میسیج پھیلانے کی کوشش ہے ایسے دھمکانے والوں کا مکر نہیں چلے گا

صحافی ۔بی ۔ٹی ۔ للیتا نائک نے کہا کہ  گوری فرقہ پرستوں کے خلاف بات کرتی تھی اس وجہ سے اس کا قتل ہوا ہے (یس آئی ٹی )  پر بھروسہ ہے

کومو سوھردھا وید یکے کا ۔کے ۔یل۔ اشوک نے کہا کہ (یس آئی ٹی) تحقیقات پر وید یکے کو بھروسہ ہے (سی بی آئی) تحقیقات کے لیئے ہم د با ؤ نہیں ڈالتے۔  گوری لنکیش کی ماں نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔مذ ہبی اور سیاسی فلسفے کے نام پر انسانوں کا قتل کرنا دھشت گر دی ہے۔گوری کا قتل بھی دھشت گردوں کا کام ہے ان باتوں کا اظہار اداکار چیتن نے کیا ۔

خیال کیا جا رہا ہے کے اس مخالفتی  احتجاج میں 50000 ہزار لوگ جمع ہونے کے امکانات ہیں

x

Check Also

حضرت نواب حیدرعلی خان بہادرؒ کا 241واں عظیم الشان عرس کے موقع پر  روہنگیا مسلمانوں پرہورہے ظلم و بربریت کی پُرزور مذمت کی 

بھٹکلیس نیوز / 22 ستمبر،2017 میسور / (نامہ نگار)  بروز جمعرات بوقت ...