بنیادی صفحہ / صوبائی / آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد ہوئی ایک روزہ جائزہ نشست

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد ہوئی ایک روزہ جائزہ نشست

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور: 15 مارچ، 2022 (راست) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹک کی جانب سے گذشتہ روز بینگلورو کی مسجد شفیع میں ایک روزہ  اجلاس  برائے جائزہ و منصوبہ منعقد کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر بیلگامی محمد سعد امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے اپنے  خصوصی خطاب میں آئیٹا کے کاموں کو سراہتے ہوئے چند امور میں ان کی رہنمائی کی۔ محمد رضا مانوی صدر آئیٹا کرناٹک نے افتتاحی کلمات پیش کیے  جبکہ  یٰسین بکبھا سکریٹری آئیٹا کرناٹک نے تنظیم کی کارکردگیوں پر روشنی ڈالی۔ ریاض احمد سکریٹری بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے تذکیر سے پروگرام کا آغاز ہوا۔

ابتداء میں ڈاکٹر ثناء اللہ شریف کنوینر کانفرنس نے استقبالیہ کلمات پیش کیے جبکہ الطاف امجد SAC ممبر نے پالیسی و پروگرام کے تعلق سے معلومات فراہم کی۔

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن  کے کل ہند صدر شیخ عبدالرحیم نے اپنے صدارتی خطاب میں  آئیٹا کرناٹک کے کارگردگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  اس میدان میں  پوری دلچسپی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*