بنیادی صفحہ / صوبائی / شیموگہ میں سانپ کو ریسکیو کرنے کے بعد اسے چومنے لگا شخص، سانپ نے ہونٹ پر ہی کاٹ لیا اور پھر۔۔ دیکھیے یہ ویڈیو

شیموگہ میں سانپ کو ریسکیو کرنے کے بعد اسے چومنے لگا شخص، سانپ نے ہونٹ پر ہی کاٹ لیا اور پھر۔۔ دیکھیے یہ ویڈیو

Print Friendly, PDF & Email

شیموگہ : 2 اکتوبر،2022 (ذرائع) کوبرا کو دیکھ کر ہی لوگوں کے دلوں کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ حالانکہ سانپ پکڑنے والوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ہے۔ کوبرا ہو یا کوئی اور سانپ، ہر کوئی بہت پر سکون نظر آتا ہے۔ ایسے میں بعض اوقات سانپ پکڑنے والے سانپ پکڑنے کے بعد اسے چوم بھی لیتے ہیں۔ لیکن شیموگہ میں جب ایک شخص نے کوبرا کو ریسکیو کے بعد اسے چومنے کی کوشش کی تو سانپ نے اسے اس کے ہونٹ پر ہی ڈس لیا۔ اطلاعات کے مطابق اس شخص کی جان بچ گئی ہے۔ شاید اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ساودھانی ہٹی درگھٹنا گھٹی۔ آپ کسی بھی کام میں کتنے ہی ماہر کیوں نہ ہوں، لیکن محتاط رہیں۔

یہ ویڈیو ایک ٹویٹر صارف نے یکم اکتوبر کو شیئر کی تھی۔ اس نے کیپشن میں بتایا کہ ریپٹائل ایکسپرٹ ماہر نے کوبرا کو چومنے کی کوشش کی لیکن سانپ نے اسے اس کے ہونٹ پر کاٹ لیا۔ آپ کو بتادیں کہ وہ شخص سانپ کو ریسکیو کے بعد چوم رہا تھا۔ خبر لکھے جانے تک اس ویڈیو کو سیکڑوں بار دیکھا جا چکا ہے اور کچھ لائکس بھی مل چکے ہیں۔ ساتھ ہی یہ ویڈیو لوگوں میں آہستہ آہستہ مقبول ہو رہی ہے۔ حالانکہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ ویڈیو کب بنائی گئی تھی۔
یہ کلپ 30 سیکنڈ کا ہے جس میں ہم مبینہ طور پر ریپٹائل ایکسپرٹ کو اسے چومتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ حالانکہ، جیسے ہی وہ سانپ کو چومتا ہے کوبرا مڑ کر اس کے ہونٹ پر کاٹ لیتا ہے اور آدمی کی گرفت سے آزاد ہو کر زمین پر بھاگنے لگتا ہے۔ حالانکہ دوسرا شخص سانپ کو دوبارہ پکڑ لیتا ہے۔ لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ گئےہیں۔
لوگوں نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا، زہر ہے کہ پیار تیرا بوسہ۔ جب کہ دوسروں نے لکھا کہ شو بازی کے چکر میں ایسا ہوتا ہے!

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*