بنیادی صفحہ / صوبائی / اب دھارواڑ کے میڈیکل کالج میں ’کورونا دھماکہ‘، 66 طلبا پازیٹو، محکمہ صحت الرٹ

اب دھارواڑ کے میڈیکل کالج میں ’کورونا دھماکہ‘، 66 طلبا پازیٹو، محکمہ صحت الرٹ

Print Friendly, PDF & Email

ایسے وقت میں جب کہ کرناٹک میں عام زندگی معمول پر آ رہی ہے، دھارواڑ ضلع کے ایک میڈیکل کالج میں پڑھنے والے 66 طلبا کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں اسکول و کالج کے کئی طلبا ایک ساتھ بڑی تعداد میں پازیٹو پائے گئے تھے جس کے بعد سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے۔ کئی تعلیمی اداروں کو تو فوری طور پر بند کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔

کورونا پازیٹو پائے گئے سبھی طلبا کو ان کے ہاسٹل کے کمروں میں کوارنٹائن کیا جا رہا ہے اور ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ضلع ہیلتھ افسر ڈاکٹر یشونت مدنیکر نے ہاسٹل کا دورہ کر حالات کا جائزہ لیا ہے۔ کورونا کے درجنوں معاملے سامنے آنے کے بعد کالج کے سبھی طالب علم کا کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ حکومت پورے کیمپس کو سینیٹائز کروا رہی ہے اور پورے احاطہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ حکومت اور محکمہ صحت لوگوں سے بار بار اپیل کر رہی ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں اور عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال کریں۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*