بنیادی صفحہ / ٹیکنولوجی اور سائنس / وہاٹس ایپ میں آرہے ہیں کئی زبردست فیچرس، گروپ ایڈمن کو ہوگا  ممبر کے میسیج ڈیلیٹ کرنے کا اختیار

وہاٹس ایپ میں آرہے ہیں کئی زبردست فیچرس، گروپ ایڈمن کو ہوگا  ممبر کے میسیج ڈیلیٹ کرنے کا اختیار

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: 28 جنوری ، 2022 (ذرائع) وہاٹس ایپ اپنے یوزرس کی سہولت اور سیکورٹی کے لئے نئے نئے فیچرس لاتا رہتا ہے اور پرانے فیچرس کو اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے۔وہاٹس ایپ اب ایک ایسے فیچر پر کام کررہاہے جس کے آنے کے بعد واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن گروپ کے سبھی ممبر کے میسیج کو ڈیلیٹ کرپائیں گے۔ وہاٹس ایپ کے نئے فیچرس کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ WABetaInfo نے وقت بہ وقت کئی نئے فیچرس کو اسپاٹ کیا ہے۔ تازہ معلومات کے مطابق، وہاٹس ایپ یوزرس کو جلد ہی کئی نئے فیچرس دینے والا ہے۔

 

WABetaInfo کے مطابق، وہاٹس ایپ کے نئے فیچر کو بیٹا ورژن پر دیکھا گیا ہے۔ وہاٹس ایپ کے اس فیچر کو ماڈریشن نام دیا گیا ہے۔ نئے فیچر کی ٹسٹنگ اینڈرائیڈ اور iOS کے بیٹا ورژن پر ہورہی ہے۔ Telegram میں یہ فیچر پہلے سے ہی موجود ہے۔

نئے فیچر میں ایک میسیج کے ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد “This was deleted by an admin, WABetaInfo” لکھا ہوا ہے۔ یہ فیچر ٹیلی گرام میں بھی ہے لیکن میسیج ڈیلیٹ کیے جانے پر اس طرح کا میسیج نہیں ملتا۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے پاس ممبر کے میسیج کو سبھی کے لئے ڈیلیٹ کرنے کا حق مل جائے گا۔ یہ فیچر فیک نیوز پر لگام لگانے میں کافی مددگارثابت ہوگا۔

فی الحال، گروپ ایڈمنز کے پاس ہر کسی کے لیے ممبران کے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ صرف ممبران ہی سب کے لیے اپنے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

آسانی سے کرپائیں گے چیٹ ٹرانسفر

جانکاری کے مطابق، وہاٹس ایپ ایک ایسے نیے فیچر پر بھی کام کررہا ہے، جس سے یوزرس اپنی چیٹ کو اینڈرائیڈ ہینٹ سیٹ سے آئی فون میں آسانی سے ٹرانسفر کرپائیں گے۔ WABetaInfo کے مطابق، اس کے لئے کمپنی نئے ٹول پر کام کررہی ہے۔

نوٹیفکیشن سیٹنگ

WABetaInfo کے مطابق، انسٹینٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں یوزرس کو میسیج ری ایکشن کے لئے الگ سے نوٹیفکیشن سیٹنگ کا آپشن ملے گا۔ ایپ کے iOS یوزر کو جلد ہی نوٹیفکیشن کو مینیج کرنے کی سہولت ملنے والی ہے۔ اس فیچر کی مدد سے یوزرس طئے کرپائیں گے کہ انہیں کیا نوٹیفکیشن چاہیے اور کیا نہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*