بنیادی صفحہ / ٹیکنولوجی اور سائنس / اب ’ریپ‘ کی ویڈیو پر مچا ہنگامہ، بڑھا ’ٹک ٹاک ‘پرپابندی لگا نے کا مطالبہ

اب ’ریپ‘ کی ویڈیو پر مچا ہنگامہ، بڑھا ’ٹک ٹاک ‘پرپابندی لگا نے کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی، 20 مئی (آئی این ایس انڈیا)گزشتہ کچھ دنوں سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور یو ٹیوب کے یوزرس کے درمیان تیکھی نونک جھونک دیکھنے کو مل رہی تھی،اب اس جنگ نے ایک نیا موڑ ہی لے لیا ہے۔مشہور ٹک ٹاکر فیصل صدیقی نے ایک ویڈیوشیئر کیا تھا جس میں وہ تیزاب حملے کی حمایت کر رہے تھے۔اس ویڈیو پر کافی ہنگامہ ہوا تھا اور قومی خواتین کمیشن نے صدیقی کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کروائی تھی،اب ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آیا ہے جس سے سوشل میڈیا میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔حال میں ایک اور ٹک ٹاک کلپ سامنے آیا ہے جس پر لوگوں کی خاصی توجہ گئی ہے۔اس ویڈیو میں دو نوجوان لڑکے ایک ڈیوٹ ویڈیوز بناتے دکھائی دے رہے ہیں، جس میں ایک لڑکی کے جنسی استحصال کو ڈریمیٹائز طریقے سے فلمایا۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ سکتے میں آ گئے ہیں اور ٹک ٹاک ایپ کو فوری طور پربند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سابق ماڈل اور اداکارہ پایل روہتگی نے اس ویڈیو کلپ کو ٹویٹر پرشیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی لیڈر تیجندر بگا نے بھی یہ ویڈیوشیئر کرتے ہوئے قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ریکھا شرما نے اس ٹویٹ کو نوٹس میں لیتے ہوئے لکھاکہ میرا اس پر سخت نظریہ ہے کہ ٹک ٹاک کوہندوستان میں مکمل طور بند کر دینا چاہئے اور میں اس بارے میں حکومت ہند کو لکھوں گی۔ٹک ٹاک پر نہ صرف ایسے ناخوشگوار ویڈیوز ہیں بلکہ یہ نوجوانوں کو غلط زندگی اور غلط راستے پر لے جا رہا ہے۔

 

x

Check Also

گوگل کا ہاتھ سے لکھی تحریر کو موبائل سے ’’کاپی‘‘ کرکے کمپیوٹر پر ’’پیسٹ‘‘ کرنے کا فیچر

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور نہایت کار آمد فیچر متعارف ...