بنیادی صفحہ / ٹیکنولوجی اور سائنس / انسٹاگرام کا واٹس ایپ کی طرح نیا زبردست فیچر

انسٹاگرام کا واٹس ایپ کی طرح نیا زبردست فیچر

Print Friendly, PDF & Email

کیلیفورنیا: انسٹا گرام نے صارفین کے لیے واٹس ایپ کی طرح آڈیو پیغام ’وائس میسج‘ کی سہولت متعارف کرادی۔

مختلف ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق انسٹا گرام نے چیٹ باکس میں ’مائیکرو فون‘ کا بٹن شامل کیا ہے جسے دبا کر آڈیو پیغام ریکارڈ کیا جاسکتا ہے اور جیسے ہی بٹن سے ہاتھ ہٹائیں گے تو ازخود ’وائس میسج‘ سینڈ ہو جائے گا۔

وائس میسج بھیجنے کے بعد یہ چیٹ باکس میں موجود رہے گا چاہے وصول کرنے والا صارف اسے سنے یا نہ سنے جب کہ ایک بار میسج سننے کی صورت میں بھی اسے دوبارہ سنا جاسکتا ہے۔
اگست میں انسٹا گرام نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو جعلی خبروں، جعلی اکاؤنٹس اور دھوکے بازوں سے محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدامات کرنے جارہا ہے تاکہ صارفین کو اپنے فالوروز کی شناخت کرنے میں آسانی ہو۔

اس کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام ’ اباؤٹ دس اکاؤنٹ‘ (اس اکاؤنٹ کے بارے میں) کا فیچر جلد متعارف کرانے جارہا ہے جس میں صارفین کو اکاؤنٹ ہولڈر کی زیادہ معلومات، لوکیشن اور دیگر ذاتی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

 

x

Check Also

بنجر ہو چکی زمین کو پھر سے زرخیز بنانےکا منصوبہ، خلائی ٹیکنالوجی کی لی جائے گی مدد

نئی دہلی: بنجر زمین کو پھر سے زرخیز بنانے کے ہدف پر ...