بنیادی صفحہ / ٹیکنولوجی اور سائنس / ہندوستان کو ملے گی "نربھیا” کی طاقت ، ایک ہزار کلو میٹر تک نشانہ لگا سکتی ہے یہ میزائل

ہندوستان کو ملے گی "نربھیا” کی طاقت ، ایک ہزار کلو میٹر تک نشانہ لگا سکتی ہے یہ میزائل

Print Friendly, PDF & Email

ہندوستان نے ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کی حامل سب سونک کروز میزائل نربھیا کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اوڈیشہ کے ساحل پر پیر کو اس میزائل کا تجربہ کیا گیا ۔ نربھیا ایک ٹو اسٹیج میزائل ہے ، جو 6 میٹر لبمی 0.52 میٹر چوڑی ہے ۔ اس کا ونگسپین 2.7 میٹر طویل ہے۔

ڈی آر ڈی او کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹبلشمنٹ بنگلورو کے ذریعہ بنائے گئے نربھیا آٹو پائلٹ اور نیوی گیشن تکنیکوں کا استعمال کرتا ہے ، جو "نشانت” اور "رستم” یو اے اوی کیلئے تیار کیا گیا تھا ۔

 اس سے پہلے 12 مارچ 2013 کو ہوئے نربھیا کے تجربہ کو کچھ خرابی اور سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا ۔ حالانکہ 17 اکتوبر 2014 کو دوسرا لانچ کامیاب رہا ۔ 16 اکتوبر 2015 کو کئے گئے اگلے تجربہ میں میزائل 128 کلو میٹر کی دوری طے کرنے کے بعد اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا ۔

x

Check Also

لینڈر ’وکرم‘ سے رابطہ کی امیدیں ختم، اب ہماری ترجیح ’گگن یان مشن‘: اِسرو چیف

اِسرو کے سربراہ کے. سیون نے چندریان-2 مشن کے بارے میں کچھ ...