بنیادی صفحہ / ٹیکنولوجی اور سائنس / ہوشیار ! بند ہورہی ہے گوگل کی یہ سروس ، فوری محفوظ کرلیں تصاویر اور ویڈیوز

ہوشیار ! بند ہورہی ہے گوگل کی یہ سروس ، فوری محفوظ کرلیں تصاویر اور ویڈیوز

Print Friendly, PDF & Email

گوگل نے اپنے سوشل نیٹ ورک گوگل +(گوگل پلس ) کو گزشتہ سال اکتوبر 2018 میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ گوگل سپورٹ پیج پر اپ ڈیٹ کی گئی جانکاری سے پتہ چلا ہے کہ دو اپریل 2019 کو گوگل پلس کا کنزیومر ورزن بند کردیا جائے گا ۔

دراصل کمپنی نے گوگل پلس کو بند کرنے کا فیصلہ پانچ کروڑ سے بھی زیادہ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ میں سیندھ لگنے کے بعد کیا تھا ۔ ایک آفیشیل پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ دو اپریل کو آپ کا گوگل اکاونٹ اور گوگل پلس کا کوئی بھی پیج جو آپ نے بنایا ہوا ، بند ہوجائے گا ۔ ہم صارفین کے گوگل پلس اکاونٹ کے مواد کو ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں گے ۔

 گوگل پلس کے ایلبم آرکائیو سے بھی صارفین کی تصاویر اور ویڈیو ز ڈیلیٹ کردی جائیں گی ۔ معلومات کے مطابق اگر صارفین نے کسی فوٹو یا ویڈیو کا بیک اپ لیا ہوا ہے ، تو اس کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ اگر صارفین اپنی فائل ، فوٹو ، یا ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں ، تو اپریل سے پہلے اپنے مواد کو ڈاون لوڈ کرکے محفوظ کرسکتے ہیں ۔ گوگل نے بتایا کہ چار فروری سے صارفین اس پلیٹ فارم پر نیا گوگل پلس اکاونٹ نہیں بنا پائیں گے ۔ گوگل پلس کے سائن ان بٹن کو گوگل سائن ان بٹن سے بدل دیا جائے گا۔

x

Check Also

فیس بک سربراہ کا پرائیویسی برقرار رکھنے کیلیے بڑا اعلان

کیلی فورنیا: فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے اعلان کیا ...