بنیادی صفحہ / ٹیکنولوجی اور سائنس / چندریان-2: ’وِکرم‘ سے رابطہ کرنے کی کوششیں، دنیا بھر کے مواصلاتی آلات پر اسرو کی نظر

چندریان-2: ’وِکرم‘ سے رابطہ کرنے کی کوششیں، دنیا بھر کے مواصلاتی آلات پر اسرو کی نظر

Print Friendly, PDF & Email

چندریان 2 کے ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کی جانب سے اعلان کے بعد سے ہی یہ ایک باوقار مشن رہا جس کے ذریعہ چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں اترنے کی کوشش کی گئی تاہم چاند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان مشن 2 کے لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا۔

اسرو کے صدرنشین کے سیون نے اس مشن کے آخری 15منٹوں کو دہشت کے 15منٹ قرار دیا تھا جب لینڈر وکرم اپنے طورپر کام کرپاتا کیونکہ زمین سے اس کی رہنمائی یا کنٹرول ختم ہوجاتا۔ کل شب ان 15 منٹوں میں پوری ٹیم جوش و جذبہ سے سرشار تھی تاہم چاند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان مشن 2 کے لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا جس پر تمام کو مایوسی ہاتھ لگی۔

چندریان-2: ’وِکرم‘ سے رابطہ کرنے کی کوششیں، دنیا بھر کے مواصلاتی آلات پر اسرو کی نظر

 اسرو کی جانب سے چاند کے جنوبی قطب علاقہ تک رسائی کا پیچیدہ مشن انجام دینے کی مساعی کی گئی۔ ایجنسی نے اس کے لئے نئی ٹکنالوجی کا استعمال کیا۔ اسی طرح کی کوشش اپریل میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔ اسرو نے اس کے ذریعہ سبق سیکھا اور اس کے لینڈر کے سنسرس کو مستحکم کرنے کافیصلہ کیا تاکہ اس پر کسی بھی انسانی غلطی کا اثر نہ پڑے۔

چندریان-2: ’وِکرم‘ سے رابطہ کرنے کی کوششیں، دنیا بھر کے مواصلاتی آلات پر اسرو کی نظر

اسرو کے سائنس دانوں کو لمحہ آخر میں رابطہ کا انتظارکرنا پڑا کیونکہ لینڈر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ وہ اس مرحلہ پر اپنے طورپر کام کرسکتا تھا اورفیصلہ لے سکتا تھا تاہم چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں اترنے سے دو منٹ پہلے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔

 چندریان 2کے لینڈر کا رابطہ ٹوٹا، اب کیا؟

چاند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان مشن 2 کے لینڈر سے رابطہ کے ٹوٹنے کے بعد اسرو کے سائنسداں اس سے ڈاٹا حاصل کرتے ہوئے اس کاتجزیہ کرنے میں مصروف ہیں اور لینڈر وکرم کے ساتھ رابطہ کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ خلائی ایجنسی چندریان 2 کے لینڈر کے ٹریجکٹری سے ملنے والے ٹیلی میٹرک ڈاٹا کا تجزیہ کر رہی ہے۔

چندریان-2: ’وِکرم‘ سے رابطہ کرنے کی کوششیں، دنیا بھر کے مواصلاتی آلات پر اسرو کی نظر

ساتھ ہی زمین پر کنٹرول سنٹر کو آخری مرتبہ ملنے والے سنسر ڈاٹا کا بھی تجزیہ کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ اسی دوران اسرو وکرم لینڈر سے رابطہ کی بحالی کی مساعی میں سرگرم ہوگیا ہے۔ وہ دنیا بھر کے رڈارس اور مواصلاتی آلات کے نٹ ورک سے رابطہ کر رہا ہے تاکہ چندریان 2 کے لینڈر کے اترنے کے بارے میں مزید ڈاٹا حاصل کیا جا سکے۔ اسرو، چندریان 2 کے آربیٹار کا استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ وکرم کے اترنے کے مقام کو تلاش کیا جا سکے اور لینڈر کو کیا ہوا، اس کا پتہ چلایا جا سکے۔

x

Check Also

اسپیس ایکس نے 60 سیٹلائٹس کی پہلی کھیپ مدار میں روانہ کردی

واشنگٹن: پوری دنیا میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اسیپس ایکس کمپنی ...