بنیادی صفحہ / کھیل / ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی بنے 10 ہزاری ، توڑا سچن تیندولکر کا ورلڈ ریکارڈ

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی بنے 10 ہزاری ، توڑا سچن تیندولکر کا ورلڈ ریکارڈ

Print Friendly, PDF & Email

ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی نے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 10 ہزاررن بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ وراٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بدھ کو اپنی اننگز کا 81 واں رن بنانے کے ساتھ ہی یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وراٹ نے اپنی 205 ویں اننگز میں یہ کامیابی حاصل کی جبکہ سچن اپنی 259 ویں اننگز میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

وراٹ نے گوہاٹی میں پہلے ون ڈے میں 140 رن بنائے تھے اور دوسرے ون ڈے میں 81 رن پر پہنچتے ہی وہ دنیا کے 13 ویں 10 ہزار رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ ہندوستانی بلے بازوں میں ان سے آگے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (328 میچ، 10123 رن)، راہل دراوڑ (344 میچ، 10889)، سوربھ گانگولی (311 میچ، 11363)، سچن تندولکر (463 میچ، 18426) ہیں۔

 دس ہزار رن بنانے والے دیگر بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا (14234)، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ (13704)، سری لنکا کے سنت جے سوریہ (13430)، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے (12650)، پاکستان کے انضمام الحق (11739)، جنوبی افریقہ کے جیکس کیلس (11579)، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا (10405) اور سری لنکا کے تلک رتنے دلشان (10290) شامل ہیں۔
x

Check Also

پھر ٹیم انڈیا کی کپتانی کریں گے روہت شرما ، ورلڈ کپ سے پہلے آخری مرتبہ ہوگا بڑا ” تجربہ "۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد ٹیم انڈیا اس ...