بنیادی صفحہ / کھیل / روہت شرما کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان، وراٹ رہیں گے ٹیسٹ کپتان!

روہت شرما کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان، وراٹ رہیں گے ٹیسٹ کپتان!

Print Friendly, PDF & Email

ہندوستانی ٹیم کے عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہونے کے بعد سے اس بات پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا ہندوستانی ٹیم کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ ٹورنامنٹ میں ٹیم کا اسکور کارڈ اس بات کی تصدیق کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اس کے ساتھ ہی دونوں میں کپتانی کی تقسیم پر بھی غور کر سکتی ہے۔

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بورڈ کے ایک افسر نے کہا کہ آئندہ سیریز سے پہلے بورڈ اس پر غور کرے گا کہ کیا روہت کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنایا جائے اور کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں۔ افسر نے کہا کہ ’’روہت کے لیے 50 اوور کے فارمٹ میں کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے کا یہ صحیح وقت ہوگا۔ موجودہ کپتان اور مینجمنٹ کو بے پناہ حمایت حاصل ہے، اگلے عالمی کپ کے لیے منصوبہ بنانے کا یہ صحیح وقت ہے اور اس کے لیے موجودہ خیالات اور منصوبوں کو نئے سرے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ کچھ معاملوں کو ایک نئے نظریہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ روہت کپتانی کے لیے صحیح متبادل ہوں گے۔‘‘

 حالانکہ اس افسر کے مطابق عالمی کپ کے بعد سب سے بڑا ایشو کوہلی اور روہت کے درمیان پیدا رنجش سے متعلق افسواہ ہے۔ سی او اے کی موجودگی میں کوچ روی شاستری، کوہلی اور چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں ان سبھی ایشوز پر بات کی جائے گی۔

افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’آپ جانتے ہیں کہ ونود رائے (سی او اے چیف) پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ایک میٹنگ ہوگی جس میں ٹیم کی کارکردگی کا تجزیہ ہوگا۔ تجزیہ کے دوران ان افواہوں کی تہہ تک جانا ضروری ہے۔‘‘ جب کہ رائے نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹنگ کے دوران ٹیم کی کارکردگی پر بات ہوگی اور کئی دیگر ایشوز بھی ہیں جن پر فوری دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

x

Check Also

ٹیم انڈیا میں وراٹ کوہلی کےخلاف کھڑے ہوئےکھلاڑی، کپتانی سے ہٹانےکےلئےاٹھی آواز

ہندوستانی کرکٹ ٹیم جلد ہی ویسٹ انڈیز دورے پرجانے والی ہے، جہاں ...