بنیادی صفحہ / کھیل / انڈر 19ورلڈ کپ:ہندوستان کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ بنگلہ دیش سے دو اور ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کوارٹر فائنل مقابلے کی تاریخ بھی طے

انڈر 19ورلڈ کپ:ہندوستان کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ بنگلہ دیش سے دو اور ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کوارٹر فائنل مقابلے کی تاریخ بھی طے

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی ،21؍جنوری (آئی این ایس)راہل دراوڑ کے شاگرد کپتان پرتھوی شا کی قیادت میں اپنے پہلے ناک آؤٹ کوارٹر فائنل میں پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے مقابلہ کریں گے۔دو کوارٹر فائنل مقابلوں کی چار ٹیمیں طے ہو چکی ہیں۔ابتدائی تین میچوں میں دھمال مچانے کے بعد ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر بنگلہ دیش کا بینڈ بجانے کے لئے تیار ہے۔وہیں دو اور ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کوارٹر فائنل مقابلے کی تاریخ بھی طے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ہندوستانی انڈر -19ٹیم نے لیگ راؤنڈ کے نہ صرف ابتدائی تین مقابلے اپنے نام کئے بلکہ گزشتہ دو مقابلے دس وکٹ سے جیت کر انگلینڈ کے سال 2008ورلڈ کپ میں بنائے گئے ریکارڈ کو بھی اپنے نام کر لیا۔ ہندوستان کے دو بلے باز شبھم گل(3میچ، 153رن)اور پرتھوی شا (3میچوں، 151رن) ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں 10ویں اور 12 ویں نمبر پر چل رہے ہیں۔وہیں ہندوستانی میڈیم گیندباز3 میچوں میں پھینکے گئے 19 اوورز میں 10 وکٹ لے کر گیندبازوں میں ٹاپ پر ہیں۔ ہندوستانی میڈیم گیند بازسے زیادہ ان کی اسپیڈ یہاں بحث کی موضوع بنی ہوئی ہے۔دونوں صورتوں میں کوئی بھی بنگلہ دیشی ہندوستانی کھلاڑیوں کے آس پاس بھی نہیں ہے، وہیں ایک مضبوط ٹیم ٹورنمنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑی ہے۔

 

x

Check Also

شکست کے بعد صحافیوں پر بھڑک اٹھے وراٹ کوہلی ، جانئے پھر کیا ہوا ؟

انگلینڈ کے خلاف اول ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی ہندستانی ٹیم ...