بنیادی صفحہ / کھیل / ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر بیوی نے فیس بک پر ڈالی چیٹ ، تو شمی نے دی صفائی

ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر بیوی نے فیس بک پر ڈالی چیٹ ، تو شمی نے دی صفائی

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد شمی پر ان کی بیوی نے ایکسٹرا میریٹل افئیرس کا الزام لگایا ہے۔ شمی کی بیوی حسین جہاں نے اپنے فیس بک پیج پر واٹس اپ اور میسینجرز کے کچھ اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ شمی کے کئی خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ حسین جہاں نے فیس بک پیج  پر ڈالے گئے پوسٹ میں شمی پر ان سے مار پیٹ کرنے کے بھی الزام لگائے ہیں۔ حالانکہ، ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ یہ پوسٹ انہوں نے خود ڈالے ہیں، یا پھر سے ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔

اس فیس بک اکاؤنٹ پر اس سلسلے میں سب سے پہلا پوسٹ پیر کی رات کو ڈالا گیا، جس میں ایک لڑکی کی دو تصاویر ڈالتے ہوئے لکھا گیا کہ اس لڑکی کا نام **** ہے، یہ ناگپور میں رہتی ہے، کوئی انہیں جانتا ہے؟ اس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر شمی کی وہاٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹ اور اس لڑکی کی تین تصاویر شئیر کیں۔ اس میں لکھا گیا ہے۔’’ دیکھو مردوں کے ساتھ کیسی چیٹ کرتی ہے ناگپور کی یہ لڑکی۔ شرم۔ حیا بیچ دی ہے اتنی چھوٹی سی عمر میں۔ مرد ہیں میرے شوہر، کرکٹر، فاسٹ بالر سلیبریٹی محمد شمی‘‘۔

حسین جہاں کے فیس بک پوسٹ کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک دوسری لڑکی کی تصویریں اور وہاٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ ڈالتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان کے کراچی میں رہتی ہے۔ میرے شوہر سے اس کی باتیں دیکھو۔ شرم ۔ حیا بیچ دی ہے۔

اس کے بعد ایک دوسری لڑکی کے ساتھ شمی کی دو تصویریں شئیر کرتے ہوئے حسین جہاں نے لکھا کہ یہ جموں و کشمیر کے سانبا میں رہتی ہے اور یہ بھی شمی کی گرل فرینڈ ہے۔ اس کے بعد اپنے آخری پوسٹ میں فیس بک میسینجر پر ہوئی مبینہ چیٹ کے چھ اسکرین شاٹس ڈالتے ہوئے لکھا ہے، ‘شمی حرکت۔ اس خبر کے لکھے جانے کے بعد حسین جہاں کا فیس بک اکاونٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

وہیں، اس بارے میں محمد شمی نے اپنے فیس بک پوسٹ میں ان تمام باتوں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے لکھا یہ جتنی بھی خبریں ہمارے پرسنل لائف کے بارے میں چل رہی ہیں، یہ سب سراسر جھوٹ ہیں۔ یہ ہمارے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ مجھے بدنام کرنے اور میرا گیم خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

x

Check Also

گوتم گمبھیر دہلی ڈیئر ڈیولس کے بنے کپتان

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کامیاب کپتانوں ...