بنیادی صفحہ / کھیل / جنوبی افریقہ میں تاریخی جیت : کپتان کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا کو دیا اپنی شاندار کامیابی کا کریدٹ

جنوبی افریقہ میں تاریخی جیت : کپتان کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا کو دیا اپنی شاندار کامیابی کا کریدٹ

Print Friendly, PDF & Email

سنچورین : ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا سہرا اپنی بیوی انوشکا شرما کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کے لئے میری بہت حوصلہ افزائی کی ۔  وراٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جمعہ کی رات کھیلے گئے چھٹے اور آخری ایک روزہ میچ میں اپنے کیرئر کی 35 ویں سنچری بنائی۔ وراٹ کی اس سیریز میں یہ تیسری سنچری تھی۔ ان کے 129 (ناٹ آؤٹ) رنوں کی بدولت جنوبی افریقہ کو چھٹے اور آخری ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹ سے ہراکر سریز 1-5 سے جیت لی ۔

وراٹ نے میچ ختم ہونے کے بعدکہا یہ دورہ کافی نشیب و فراز سے بھرپور تھا۔ میدان کے باہر رہے لوگوں کو اس کا سہرا ملنا چاہئے۔ خاص کر میری بیوی کو، جو میری مسلسل حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔  انہوں نے کہا کہ ایک کپتان ہونے کے ناطے ان پر کافی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے اورا س کے لئے آپ کو اس طرح کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پیش آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے پاس کرکٹ کھیلنے کے لئے ابھی آٹھ نو سال اور باقی ہیں اور میں اس سے زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں۔

 وراٹ نے اپنی بلے بازی کے بارے میں کہا آج کا دن میرے لئے کافی اچھا رہا۔ گزشتہ میچوں میں میں نے اپنا مائنڈ سیٹ نہیں کیا تھا۔

x

Check Also

بارہ سال پہلے اس کھلاڑی نے ٹیم انڈیا کیلئے کھیلا تھا آخری میچ ، آج کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو کہا الوداع

ہندوستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی محمد کیف ، جنہوں نے تقریباً 12سال ...