بنیادی صفحہ / قومی / لارڈس ٹیسٹ سے باہر ہوا ٹیم انڈیا کا طوفانی گیند باز ، اب کیسے ہوگی سیریز میں واپسی ؟

لارڈس ٹیسٹ سے باہر ہوا ٹیم انڈیا کا طوفانی گیند باز ، اب کیسے ہوگی سیریز میں واپسی ؟

Print Friendly, PDF & Email

نو اگست کو لارڈس میں شروع ہورہے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کو ایک بری خبر ملی ہے ۔ چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیل پانے والے تیز گیند باز جسپریت بمبرہ لارڈس ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔ ٹیم انڈیا مینجمنٹ نے اس کی تصدیق کردی ہے ۔ ٹیم انڈیا کے گیند بازی کے کوچ بھرت ارون نے پریس کانفرنس میں اس کی تصدیق کی ۔

قابل ذکرہے کہ جسپریت بمبرہ کو ڈبلن میں آئیرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں چوٹ لگی تھی اور اس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 اور یک روزہ سیریز میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 31 رنوں سے ضرور گنوادیا تھا ، لیکن اس کے گیند بازوں نے ایجبسٹن میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ اگر جسپریب بمبرہ فٹ ہوجاتے تو ٹیم انڈیا کی گیند بازی مزید اچھی ہوجاتی اور انگلینڈ کے بلے باز مشکل میں گھر جاتے ، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

جسپریت بمبرہ کی چوٹ سے ٹیم انڈیا کو بڑا نقصان ہوا ہے ۔ ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف جو یک روزہ سیریز گنوائی ، اس کی وجہ آخر کے اووروں میں خراب گیند بازی تھی ۔ اگر بمبرہ ٹیم میں ہوتے تو شاید سیریز کا نتیجہ کچھ اور ہی ہوتا۔ یک روزہ سیریز کی طرح جسپریت بمبرہ ٹیسٹ میچوں میں بھی موثر گیند بازی کرسکتے تھے ۔ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے بمبرہ نے ٹیم انڈیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

x

Check Also

سکھ فسادات 1984: یشپال سنگھ کوسزائے موت اورنریش کوعمرقید کی سزا

سکھ فسادات 1984 معاملے میں پٹیالہ ہاوس کورٹ نے ایک قصوروارکو عمرقید ...