بنیادی صفحہ / کھیل / کرکٹ مداحوں کے لئے اچھی خبر، ملک میں ہی ہوگا آئی پی ایل -2019 کا مکمل ٹورنا منٹ
[adrotate banner="161"]

کرکٹ مداحوں کے لئے اچھی خبر، ملک میں ہی ہوگا آئی پی ایل -2019 کا مکمل ٹورنا منٹ

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی:  ملک میں اپریل مئی میں عام انتخابات کے سبب اس بات کی قیاس لگ رہے تھے کہ انڈین پریمیئرلیگ کے 12 ویں ایڈیشن کے کچھ حصے کوبیرون ملک منعقد کیا جا سکتا ہے لیکن ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے منگل کوواضح کر دیا کہ پورا ٹورنا منٹ ہندوستان میں ہی ہوگا۔

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2019 کے پہلے 17 میچوں کا پروگرام کچھ وقت پہلے جاری کیا تھا اورپھرکہا تھا کہ باقی پروگرام کو عام انتخابات کی تاریخوں کےاعلان کے بعد جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 23 مارچ سے ہونا ہے اوراس کا پہلا میچ گزشتہ چمپئن چنئی سپر کنگس اوررائل چیلنجرس بنگلورکے درمیان چنئی میں کھیلا جائے گا۔

 بی سی سی آئی نے باقی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پورا ٹورنامنٹ ہندوستان میں ہی ہوگا اورآٹھوں فرنچائززکی ٹیمیں اپنے تمام سات گھریلومیچ اپنے متعلقہ مقامات پرکھیلیں گی۔

 الیکشن کمیشن نے حال ہی میں اپریل مئی میں ہونے والے انتخابات کا پروگرام جاری کیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے الیکشن کمیشن اورہرمقام کے مقامی پولیس افسران کوان کے تعاون کے لئے بھی شکریہ ادا کیا۔ بورڈ نے بتایا کہ اس سے اس بات کا یقین ہوجائے گا کہ لیگ مرحلے ہوم اوراوے کی شکل میں برقراررہے۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پلے آف کا پروگرام بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

[adrotate group="32"]
x

Check Also

کرکٹ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کو ملیں گے 28 کروڑ روپے

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ ...