بنیادی صفحہ / کھیل / روہت شرما- وراٹ کوہلی کے طوفان میں اڑگیا ویسٹ انڈیز، ٹیم انڈیا کی 8 وکٹوں سے آسان جیت

روہت شرما- وراٹ کوہلی کے طوفان میں اڑگیا ویسٹ انڈیز، ٹیم انڈیا کی 8 وکٹوں سے آسان جیت

Print Friendly, PDF & Email

ٹیم انڈیا نے پانچ ونڈے میچوں کی سیریزمیں پہلے میچ  میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی طوفانی اننگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ٹیم انڈیا کے بلے بازوں نے دو وکٹ کے نقصان پر42.1 اوورمیں ہی 326 رن بنالئے اورآسان جیت اپنے نام کرلیا۔ روہت شرما اورکوہلی کے درمیان 246 رنوں کی شراکت ہوئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی طرف سے یہ سب سے بڑی شراکت ہے۔ مین آف دی میچ کا اعزاز وراٹ کوہلی کو ملا۔

روہت شرما 152 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ امباتی رائیڈو نے 26 گیندوں پر 22 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل وراٹ کوہلی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 140 رن بناکردوسرے وکٹ کے طورپرآوٹ ہوئے۔ لیکن آوٹ ہونے سے قبل انہوں نے روہت شرما کے ساتھ مل کر ٹیم انڈیا کو جیت کے آسان راستے پرپہنچا دیا تھا۔  ویسٹ انڈیز کی طرف سے اوتھامس اورڈی بشو کوایک وکٹ ملا۔

 روہت شرما نے ونڈے میں 20 ویں سنچری لگائی۔ انہوں نے 117 گیندوں پر 152 رن بنائے، جس میں 15 چوکے اور8 چھکے شامل ہیں۔ وہیں وراٹ کوہلی نے اپنی بہترین 140 رنوں کی اننگ کے لئے 107 گیندوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے 140 رنوں کی اننگ کے دوران ایک چھکے کے علاوہ 21 چوکے لگا دیئے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمران ہیٹ مائر کی شانداری سنچری کی بدولت  ویسٹ انڈیز نے ٹیم انڈیا کو323 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  جارہے میچ میں ٹاس ہارکربلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیزکی ٹیم نے مقررہ 50 اوورمیں 8 وکٹ کے نقصان پر322 رن بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی، لیکن ٹیم انڈیا کے بلے بازوں نے اس کی تمام محنت پرپانی پھیردیا۔

x

Check Also

ہندوستان بنا7ویں بار ایشیائی کرکٹ کا سلطان آخری بال پر فیصلہ

دوبئی۔28 ستمبر(ایجنسیز) ایشیا کپ کے خطابی مقابلے میں ہندوستان نے بنگلہ دیش ...