بنیادی صفحہ / کھیل / ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے روندا ، پانچ میچوں کی سیریز پر 3-1 سے کیا قبضہ

ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے روندا ، پانچ میچوں کی سیریز پر 3-1 سے کیا قبضہ

Print Friendly, PDF & Email

ہندوستان نے جمعرات کو گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے مات دے کر پانچ میچوں کی ون ڈ ے سیریز پر 3-1 سے قبضہ کرلیا ہے ۔ ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 31.5 اوورس میں صرف 104 رنوں پر ہی ڈھیر کردیا ۔اس آسان ہدف کو ٹیم انڈیا نے 14.5 اوورس میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا ۔ سیریز کا دوسرا میچ ٹائی ہوگیا تھا جب تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت ملی تھی ۔

 ٹیم انڈیا کی جانب سے سلامی بلے باز روہت شرما نے 55 گیندوں میں پانچ چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 63 رن بنائے ۔ ان کے علاوہ وراٹ کوہلی نے بھی ناٹ آوٹ 33 رن بنائے ۔ شیکھر دھون (6) کی شکل میں ہندوستان نے صرف ایک وکٹ کھویا۔
x

Check Also

پھر ٹیم انڈیا کی کپتانی کریں گے روہت شرما ، ورلڈ کپ سے پہلے آخری مرتبہ ہوگا بڑا ” تجربہ "۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد ٹیم انڈیا اس ...