بنیادی صفحہ / کھیل / ہندوستان آئے گی پاکستان کی کرکٹ ٹیم ؟ سی او اے نے مرکزی حکومت سے مانگی اجازت !۔

ہندوستان آئے گی پاکستان کی کرکٹ ٹیم ؟ سی او اے نے مرکزی حکومت سے مانگی اجازت !۔

Print Friendly, PDF & Email

کرکٹ ایڈمنسٹریٹرس کی کمیٹی نے اس سال ہونے والی ون ڈے سیریز میں پاکستانی خواتین ٹیم کی میزبانی کرنے کے معاملہ میں حکومت سے اجازت مانگی ہے ۔ یہ سیریز آئی سی سی ویمنس چمپئن شپ کا حصہ ہے ، جو 2021 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے اہم ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ اس سال بین الاقوامی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ون ڈے خواتین چمپئن شپ کا انعقاد ہونے جارہا ہے ۔ اس کے بعد ہی 2021 میں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلنے والی ٹیموں کا انتخاب ہوگا ۔

بی سی سی آئی کیلئے یہ حالات مشکل بھرے ہیں ۔ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ چھ سالوں سے مردوں کی ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز نہیں ہوپائی ہے ۔ بی سی سی آئی کے جنرل منیجر صبا کریم نے 29 مئی کو وزارت کھیل کو ایک خط لکھ کر معاملہ میں بورڈ کا موقف واضح کیا ۔ خواتین چمپئن شپ کا انعقاد آئی سی سی کرتا ہے ۔ اس میں سبھی ٹیموں کو ایک دوسرے کے ملک میں جاکر کھیلنا ہوتا ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں ملنے والے پوائنٹس کی بنیاد پر ہی ٹیموں کا انتخاب ورلڈ کپ کیلئے ہوتا ہے ۔

خط کے مطابق کھیل کے شیڈیول کے مطابق پاکستان خواتین ٹیم تین ون ڈے کیلئے ہندوستان آئے گی ۔ جولائی سے نومبر کے درمیان بی سی سی آئی کھیل کی میزبانی کرے گا ، اس لئے آئی سی سی کو اجازت دینے سے پہلے حکومت سے اس کی اجازت لینی ضروری ہے ۔ وزارت کھیل کے ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں ہری جھنڈی وزارت خارجہ کو دینی ہے ۔

بی سی سی آئی کے سینئر افسر نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تلخ رشتوں کی وجہ سے گزشتہ سال ستمبر میں مردوں کے ایشیا کپ کو یو اے ای میں کھیلنا پڑا تھا ۔ اگر حکومت ، پاکستان خواتین ٹیم کی میزبانی کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو ہمیں کوئی دوسرا راستہ نکالنا ہوگا ۔ ہم حکومت کے جواب کے انتظار میں ہیں ۔

آئی سی سی کے مستقبل ٹور پروگرام کے تحت 2019 سے 2021 کے درمیان ہونے والے میچوں میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے ۔ اسی سال اگست میں عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کی شروعات ہونے والی ہے ،جس کیلئے ہندوستان ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی ۔ ایسا آئی سی سی کے ممبر پارٹیسپیشن ایگریمنٹ کے تحت کیا گیا ہے ۔

x

Check Also

عالمی کپ کے کچھ میچوں میں ہندوستانی ٹیم بھگوا ڈریس پہننے کو مجبور، جانیے وجہ…

ہندوستانی ٹیم کو عالمی کپ کے دوران آئندہ کچھ میچوں میں آپ ...