بنیادی صفحہ / نیوز / پاکستانی سفارتخانہ میں عمران طاہر کی بے عزتی

پاکستانی سفارتخانہ میں عمران طاہر کی بے عزتی

Print Friendly, PDF & Email

لندن:6 ستمبر (ایجنسی) جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو پاکستان میں ہونے والی آئندہ سیریز کےلیئےبرمنگھم میں واقع پاکستانی سفارتخا نے میں نہ صرف ویزا دینے سے انکار کیا گیا بلکہ وہاں ان کے ساتھ بے عزتی کا بھی احساس ہوا۔جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نےسوشل نیٹورکنگ سائٹ پر اس بات کا انکشاف کیا۔عمران طاہر ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہیں جنھیں پاکستان میں محدود اوورں کی سیریز کے لیئے مدعوکیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ برمنگھم میں واقع پاکستانی سفاررتخانے میں ویزا لینے کے لیئے پہونچے تو وہاں انکی بے عزتی کی گئ  اور ویزا دینے سےانکار کیا گیا جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو ہیغام میں اس پورے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں وہاں اپنے کنبے کے ساتھ ویزا لینے گیا ےھا لیکن پانچ گھنٹے انتظار کے بعد وہاں کے افسران نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ  دفتر بند کرنے کا وقت ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہائی کمیشن ابن عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عباس کی مداخلت کے بعد ہمیں ویزا مل سکا ۔لیکن پاکستانی نثراد ہونے کے باوجود ایک جنوبی افریقی کھلاڑی کءے ساتھ ایسا برتاو مایوس کن ہے

x

Check Also

وراٹ کوہلی ہوئے 29 سال کے ، کچھ اس طرح منائی گئی سالگرہ

نئی دہلی: ہندستان کے سب سے بڑے اسپورٹس اور یوتھ آئیکن وراٹ ...