بنیادی صفحہ / کھیل / عالمی کپ: سیمی فائنل میں ہار کے بعد ٹیم انڈیا کا سفر ختم، نیوزی لینڈ فائنل میں

عالمی کپ: سیمی فائنل میں ہار کے بعد ٹیم انڈیا کا سفر ختم، نیوزی لینڈ فائنل میں

Print Friendly, PDF & Email

مانچسٹر: نیوزی لینڈ نے اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان کو 18 رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ منگل کے روز بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا یہ میچ بدھ کو پورا ہوا۔ کیوی ٹیم نے انڈیا کے سامنے 240 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے ہندوستانی بلے باز سخت جد و جہد کے بعد بھی حاصل نہیں کر سکے اور 49.3 اوور میں 10 وکٹ کھو کر 221 رن ہی بنا سکے۔

انڈیا کے لئے رویندر جڈیجا نے 59 گیندوں میں 77 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی اور ایم ایس دھونی نے 72 گیندوں میں 50 رن بنائے۔ ان دنوں کے درمیان سنچری کی شراکت داری بھی ہندوستان کو جیت کی دہلیز تک نہیں پہنچا سکی۔ آخری اووروں میں اہم وقت پر نیوزی لینڈ نے اند دونوں کھلاڑیوں کے وکٹ لے کر ٹیم انڈیا کی ہار کو یقینی بنا دیا۔

قبل ازیں، نیوزی لینڈ کے لئے روس ٹیلر نے سب سے زیادہ 74 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 90 گیندوں کا سامنا کیا اور تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ٹیلر کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے 95 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 67 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ہندوستان کے لئے بھونیشور کمار نے 3 وکٹ حاصل کئے۔

x

Check Also

وراٹ کوہلی اور روہت شرما سمیت ٹیم انڈیا کو جان سے مارنے کی دھمکی، اے ٹی ایس نے کی کارروائی

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک دھمکی آمیز ای میل ملا ...