بنیادی صفحہ / کھیل / ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت: ہاشم آملہ یا ڈوپلیسی کو سونپی جاسکتی ہے

ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت: ہاشم آملہ یا ڈوپلیسی کو سونپی جاسکتی ہے

Print Friendly, PDF & Email

لاہور ، 22 اگست (یو این آئی) آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر آنے والی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت جنوبی افریقی کھلاڑی ہاشم آملہ یا فاف ڈوپلیسی کو سونپی جا سکتی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ ستمبر میں ممکنہ طور پر پاکستان آنے والی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کے فرائض ہاشم آملہ یا پھر فاف ڈوپلیسی انجام دے سکتے ہیں۔ فاف ڈوپلیسی اس وقت جنوبی افریقہ کی ٹسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ، ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے مالی معاملات اور بیمہ کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہی ہیں۔آئندہ چند روز میں جیسے ہی پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے طے کرلیے جائیں گے ، ورلڈ الیون ٹیم اور اس کے کپتان کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اور منیجر کی حیثیت سے زمبابوے کے اینڈی فلاور پاکستان آئیں گے جنہیں آئی سی سی نے یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کی 7 بہترین کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ‘ورلڈ الیون’ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دنیائے کرکٹ کے صف اول کے کھلاڑی شریک ہوں گے ۔دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے کھلاڑی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔جن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے ، ان میں سابق کیوی کپتان برینڈن مک کلم، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، کیرون پولارڈ، ڈیرین براوو، انگلینڈ کے عادل رشید، بنگلہ دیش کے تمیم اقبال، زمبابوے کے سکندر رضا بٹ، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، عمران طاہر، افغانستان کے محمد نبی اور سری لنکا کے اپل تھرنگا شامل ہیں۔

x

Check Also

قومی ترانہ کے دوران سراج کی آنکھوں میں آنسو

نئی دہلی ۔ /5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کی ٹی ۔20 ...