بنیادی صفحہ / کھیل / گوتم گمبھیر دہلی ڈیئر ڈیولس کے بنے کپتان

گوتم گمبھیر دہلی ڈیئر ڈیولس کے بنے کپتان

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک گوتم گمبھیر نے سات سال کے طویل وقفے کے بعد اپنے گھر دہلی میں واپسی کی ہے اور انہیں آئی پی ایل کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے دہلی ڈیئر ڈیولس کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔دہلی ڈیئرڈیولس کے چیف ایگزیکٹو ہیمنت دوا نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں گمبھیر کو دہلی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔اس موقع پر گمبھیر اور ان کے دو ٹیم ساتھی کھلاڑی نمن اوجھا اور منجوت كالڑا موجود تھے۔

گمبھیر نے دہلی ٹیم کی کپتانی ملنے کو اپنے لئے ایک بڑا اعزاز بتاتے ہوئے کہا "مجھے خوشی ہے کہ میں اس جگہ واپس لوٹ رہا ہوں جہاں میں نے کرکٹ کھیلنا سیکھا تھا۔ سات سال بعد دہلی کی ٹیم میں واپسی پر میں بے حد خوش ہوں اور میری پوری کوشش یہی رہے گی کہ میں اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں خطاب تک لے جاؤں۔ "آئی پی ایل میں دو مرتبہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے شریک مالکانہ حق والی کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو چیمپئن بنانے والے گمبھیر کو کے کے آر نے طویل شراکت داری کے بعد اس بار ری ٹین کیا تھا اور نہ ہی آئی پی ایل کی نیلامی میں خریدا تھا۔ گمبھیر نےکے کے آر کو 2012 اور 2014 میں آئی پی ایل چیمپئن بنایا تھا۔

نیلامی میں اترے تجربہ کار کھلاڑی اور لیگ کے کامیاب کپتان کو پھر دہلی ڈیئر ڈیولس فرنچائزی نے دو کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کرکے ٹیم میں شامل کیا۔ دہلی نے اس تجربہ کار بلے باز کو دوبارہ اپنا کپتان منتخب کیا۔ اگرچہ ٹیم میں ان سے کہیں مہنگے کھلاڑی موجود ہیں۔دہلی کے کپتان بننے پر گمبھیر نے کہا "میرے لیے یہ سات سال بعد گھر واپسی ہے اور میں اس سے بے حد خوش اور پرجوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرا سفر گھریلو ٹیم دہلی کے ساتھ دلچسپ رہے گا۔”

دہلی ڈیئرڈیولس نے اس موقع پر اپنی ٹیم کی نئی جرسی کو لانچ کیا اور ڈائكن انڈیا کے ساتھ مسلسل چوتھے سال ساجھیداری کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈائكن انڈیا کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر كونلجيت جاوا موجود تھے۔ آسٹریلیا کے تجربہ کار کپتان رکی پونٹنگ دہلی کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔

x

Check Also

ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر بیوی نے فیس بک پر ڈالی چیٹ ، تو شمی نے دی صفائی

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد شمی پر ان ...