بنیادی صفحہ / کھیل / اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان ہوئے سریش رینا ، ٹویٹ کرکے کہا : میں پوری طرح ٹھیک ہوں

اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان ہوئے سریش رینا ، ٹویٹ کرکے کہا : میں پوری طرح ٹھیک ہوں

Print Friendly, PDF & Email

طویل عرصہ سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا ان دنوں یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں پھیلائی جارہی جھوٹی خبروں کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ سریش رینا کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں کئی یوٹیوب چینلوں نے خبر چلائی کہ ایک سڑک حادثہ میں کرکٹر سریش رینا کی موت ہوگئی ہے ۔

 

ان خبروں سے پریشان سریش رینا نے ایک ٹویٹ کرکے اپنے مداحوں کو اپنے صحیح سلامت ہونے کی جانکاری دی ہے ۔ ٹویٹر پر سریش رینا نے لکھا : گزشتہ کچھ دنوں سے جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے کہ کار حادثہ میں میری موت ہوگئی ہے ۔ اس کی وجہ سے میرے دوست اور میرے اہل خانہ بہت پریشان ہیں ۔ بھگوان کے آشیرواد سے میں پوری طرح صحتمند ہوں ، جن یو ٹیوب چینلوں نے ایسی خبریں پھیلائی ہیں ، ان کے خلاف شکایت کردی گئی ہے ، جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

 بتادیں کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کئی یوٹیوب چینلوں پر خبر چلائی جارہی ہے کہ کرکٹر سریش رینا کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں رینا کی موت ہوگئی ہے ۔ اس خبر سے متعلق کچھ ویڈیو کو یوٹیوب پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز ملے ہیں ۔
x

Check Also

ورلڈ کپ کے اس میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے ایم ایس دھونی ، یہ ہے اصل وجہ

ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کا آخری میچ کونسا ہوگا ، ...