بنیادی صفحہ / کھیل / میلبورن میں ہندوستان کو ملی تاریخی جیت، آسٹریلیا کو 137 رن سے ہرایا

میلبورن میں ہندوستان کو ملی تاریخی جیت، آسٹریلیا کو 137 رن سے ہرایا

Print Friendly, PDF & Email

جیسے ہی ایشانت شرما نے ناتھن لائن کو وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا ویسے ہی ہندوستان نے میلبورن میں تاریخی جیت حاصل کر لی۔ لائن نے سات رن بنائے اور 50 گیندوں کا سامنا کیا۔ ہندوستان نے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ہرایا ہے۔ اب تک کھیلے گئے آٹھ میچوں میں اسے ایک میں جیت اور پانچ میں ہار ملی ہے۔ تاہم دو میچ ڈرا رہے ہیں۔

میچ میں نو وکٹ لینے والے جسپریت بمراہ کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا ہے۔ وہیں میچ کے بعد وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ’’ میلبورن میں تاریخی جیت سے میں بےحد خوش ہوں۔ اس کے اصلی حقدار ہمارے گیند باز ہیں۔ اس جیت کے بعد ہم یہاں رکنے والے نہیں ‘‘۔

x

Check Also

اسپاٹ فکسنگ: کرکٹر سری سنت کے خلاف تاحیات پابندی ختم

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیم انڈیا کے ...