بنیادی صفحہ / کھیل / ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ، جانیں پوائنٹس ٹیبل میں کون کہاں

ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ، جانیں پوائنٹس ٹیبل میں کون کہاں

Print Friendly, PDF & Email

ہندستان اور نیوزی لیند کے مابین آئی سی سی عالمی کپ مقابلے میں جمعرات کو  کھیلا جانے والا میچ بارش کی نظر ہوگیا ہے اور اس کو رد کردیا گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس ملے ہیں ۔خیال رہے کہ ہندستان اورنیوزی لینڈ کے مابین اس مقابلہ میں بارش ہونے کا اندیشہ کل ہی ظاہر کردیا گیا تھا۔

دنیا کی نمبر دو ٹیم ہندستان نے اپنے پہلے دو مقابلوں میں جنوبی افریقہ اور گزشتہ چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس ورلڈ کپ میں اب تک کوئی میچ نہیں گنوایا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے تین میچ کھیلے تھے اور ان تینوں میں اس کو جیت ملی ۔ پوائنٹس ٹیبل میں نیوزی لینڈ سرفہرست ہے جبکہ ٹیم انڈیا اس ایک پوائنٹس کے ساتھ اب تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔

 ہندستان کے سامنے بائیں ہاتھ کے افتتاحی بلے باز شیکھر دھون کے زخمی ہوجانے سے مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ شیکھر نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ میچ میں میچ جیتنے والی سنچری بنائی تھی لیکن اسی دوران انہیں اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر تیز گیندباز پیٹ کمنس کی گیند پر چوٹ لگ گئی تھی اور لیڈس میں اسکین کرائے جانے پر اس میں فریکچر کا پتہ لگا تھا۔ فی الحال ہندستانی ٹیم انتظامیہ نے شیکھر کے کور کے طورپر نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو انگلینڈ بلایا ہے۔

شیکھر کے کچھ میچوں کیلئے باہر ہوجانے کے بعد لوکیش راہل کو اوپننگ میں روہت شرما کے جوڑی دار کے طورپر اتارا جاسکتا ہے۔ راہل اب تک دو میچوں میں چوتھے نمبر پر کھیلے تھے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف مشق میچ میں انہوں نے چوتھے نمبر پر ہی سنچری بنائی تھی۔ راہل بنیادی طورپر افتتاحی بلے باز ہیں لیکن روہت اور شکھر کی تجربہ کار جوڑی کے سبب وہ چوتھے نمبر پر ہی آئے تھے۔

x

Check Also

ورلڈ کپ کے اس میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے ایم ایس دھونی ، یہ ہے اصل وجہ

ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کا آخری میچ کونسا ہوگا ، ...