بنیادی صفحہ / کھیل / طوفانی بلے باز آندرے رسل کے سر پر لگی تیز گیند ، اسٹریچر پر لے جایا گیا میدان سے باہر

طوفانی بلے باز آندرے رسل کے سر پر لگی تیز گیند ، اسٹریچر پر لے جایا گیا میدان سے باہر

Print Friendly, PDF & Email

ویسٹ انڈیز کے طوفانی کرکٹر اور جمیکا تلاواز کھلاڑی آندرے رسل کو سبینا پارک میں سینٹ لوسیا جاكس کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں ہیلمیٹ پر گیند لگ گئی ، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔ میچ کے دوران گیند لگتے ہی انہیں سی ٹی اسکین کرانے کیلئے اسپتال لے جایا گیا۔ رسل کی فرنچائز جمیکا تلاواز نے اگرچہ تصدیق کی ہے کہ انہیں سنگین چوٹ نہیں لگی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں ۔ تاہم انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا اور وہ باقی مقابلے سے باہر ہو گئے۔

یہ واقعہ میچ کے 14 ویں اوور میں اس وقت پیش آیا ، جب رسل صفر پر تھے اور بلے بازی کر رہے تھے۔ وہ جاكس کے فاسٹ بولر هارڈس ولجوئن کی گیند کو سمجھ نہیں سکے اور گیند راست رسل کے ہیلمیٹ پر دائیں کان کی طرف زور سے جاکر لگ گئی۔ گیند لگتے ہی رسل تکلیف محسوس کرنے لگے اور بولر بھاگ کر ان کے پاس پہنچ گیا ۔ حریف ٹیم کے فیلڈر نے فورا ان کے سر سے ہیلمیٹ کو اتارا اور انہیں میدان پر طبی مدد دی گئی۔

طبی اسٹاف پھر رسل کو میدان سے باہر لے گئے ۔ رسل خود ہی کھڑے ہوئے لیکن انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور ان کے گلے میں بھی احتیاطا کالر پہنایا گیا۔ مانا جا رہا ہے کہ رسل کے ہیلمیٹ میں گردن کو سہارا دینے کے لیے گارڈ موجود نہیں تھا۔

میچ کی اننگز ختم ہونے کے بعد كمینٹیٹرز نے بتایا کہ رسل کو مزید جانچ کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ میچ میں تلاواز نے پانچ وکٹ پر 170 رن بنائے اور آخری چھ اوورز میں 38 رنز ہی بنا سکی اور پانچ وکٹ سے میچ گنوا بیٹھی۔

x

Check Also

محمد شمی کی آگ اگلتی گیند بازی، بلے بازوں کو گرایا، اسٹمپ توڑا اورریکارڈ بنائے

وشاکھاپٹنم: ہندوستان نے پہلے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کو 203 رنوں سے ...