بنیادی صفحہ / کھیل / آئی پی ایل کے 13ویں سیزن پر ’کورونا‘ کے ’بادل‘، ٹورنامنٹ 15 دنوں کے لئے مؤخر

آئی پی ایل کے 13ویں سیزن پر ’کورونا‘ کے ’بادل‘، ٹورنامنٹ 15 دنوں کے لئے مؤخر

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13واں سیزن اب 29 مارچ سے شروع نہیں ہو پائے گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کورونا وائرس کے خطرہ کے سبب ٹورنامنٹ 15 اپریل تک مؤخر کر دیا ہے۔ آئی پی ایل کا پہلا مقابلہ 29 مارچ کو ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے مابین ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ اب 15 اپریل تک آئی پی ایل کا آغاز نہیں ہوگا۔

 اس سے پہلے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دہلی حکومت نے آئی پی ایل سمیت تمام کھیلوں کے دہلی میں انعقاد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے پریس کانفرنس میں کہا،’’دہلی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے آئی پی ایل سمیت سبھی کھیل،بڑے سیمینار،کانفرنس وغیرہ کے انعقاد پر پابندی لگا دی ہے۔‘‘

سسودیا نے کہا، ’’سبھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپنے علاقوں میں کورونا وائرس سے متعلق احکامات پر عمل کی نگرانی کریں گے۔ہم سبھی کو مل کر اس خطرناک وائرس کو پھیلنےسے روکنا ہے۔‘‘

x

Check Also

ہیملٹن ٹی 20 : ٹیم انڈیا نے سپر اوور میں جیتا میچ ، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر رقم کی نئی تاریخ

ہندوستان نے نیوزی لنڈ کے خلاف ہیملٹن میں کھیلا گیا تیسرا ٹی ...