بنیادی صفحہ / کھیل / اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

Print Friendly, PDF & Email

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن(ایچ سی اے) کے صدر کے باوقار عہدہ کیلئے منتخب ہوگئے۔ شہر کے علاقہ اُپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کی صبح ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے اور نتائج کا اعلان شام پانچ بجے کیا گیا۔ ان انتخابات میں 227 ارکان کے منجملہ 223 ارکان نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

ان انتخابات میں تین پینلس نے حصہ لیا تھا جس کے نتیجہ میں یہ مقابلہ دلچسپ سمجھا جا رہا تھا تاہم اظہر الدین کے پینل کی کامیابی یقینی مانی جارہی تھی۔ نامزدگی کے ادخال کے بعد سابق صدر ایسوسی ایشن وویک کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں اظہر گروپ کی کامیابی یقینی مانی جا رہی تھی۔

 جمعہ کی شام ہوئی رائے شماری کے بعد کئے گئے نتائج کے اعلان میں اظہر الدین کو 173 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف پرکاش چند جین کو محض 73 ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ دلیپ کو صرف تین ووٹ ملے۔یہ انتخابات الکٹورل آفیسر وی ایس سمپت سابق چیف الکشن کمشنر کی نگرانی میں منعقد کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اظہر الدین نے تقریبا 16سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی اور تقریبا 10سال تک قومی ٹیم کی قیادت کی۔ ان کا شمار ٹیم انڈیا کے کامیاب ترین کپتانوں میں کیا جاتا ہے۔ اظہرالدین کو تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹوں میں ٹیم انڈیا کی قیادت کرنے کا شرف حاصل ہے۔

x

Check Also

طوفانی بلے باز آندرے رسل کے سر پر لگی تیز گیند ، اسٹریچر پر لے جایا گیا میدان سے باہر

ویسٹ انڈیز کے طوفانی کرکٹر اور جمیکا تلاواز کھلاڑی آندرے رسل کو ...