بنیادی صفحہ / کھیل / بال ٹیمپرنگ : آسٹریلیائی چرچ نے کی اسمتھ اور وارنر کو معافی دینے کی اپیل ، ہمدردی کی لہر میں اضافہ

بال ٹیمپرنگ : آسٹریلیائی چرچ نے کی اسمتھ اور وارنر کو معافی دینے کی اپیل ، ہمدردی کی لہر میں اضافہ

Print Friendly, PDF & Email

سڈنی : بال ٹیمپرنگ معاملے میں کرکٹ آسٹریلیا سے سخت سزا پانے والے اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینكرافٹ کے تئیں ہمدردی کی لہر بڑھتی جا رہی ہے اور اب آسٹریلوی گرجا گھروں نے ان کھلاڑیوں کو معافی دینے کی اپیل کی ہے۔

سینٹ اینڈریو چرچ کے پادری گلین ڈیوس نے اتوار کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اخلاقی طور پر ناکام رہے سب کو معافی حاصل کرنے کا حق ہے چاہے وہ کوئی داغدار کھلاڑی ہی کیوں نہ ہو۔ جب ہم خود کو دیکھتے ہیں تو کہیں نہ کہیں ہم نے بھی غلطی کی ہوتی ہے لیکن وہ سب کچھ اس طرح سامنے نہیں آ پاتا ہے جیسا اسمتھ، وارنر اور بینكرافٹ کے معاملے میں ہو گیا۔

ڈیوس نے کہاکہ ایسا کر پانا بہت مشکل ہے کہ آپ میڈیا کے سامنے کھڑے ہوں اور اپنی غلطی مان لیں۔یہ اپنے آپ میں بڑی جرات کی بات ہے کہ انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اپنے کپتان اسمتھ اور نائب کپتان وارنر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کیلئے مجرم پایا اور ان پر ایک ایک سال کی پابندی لگا دی۔سی اے نے اس کے ساتھ ہی ٹیمپرنگ میں شامل تیسرے کھلاڑی کیمرون بینكرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کی ہے ۔

x

Check Also

وراٹ کوہلی نے لگائی 25ویں سنچری، ساتھ ہی بنا ڈالے 6 ریکارڈ

ہندوستان اور آسٹریلیا کے بیچ کھیلے جا رہے پرتھ ٹسٹ کے تیسرے ...