بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / وراٹ کوہلی اور روہت شرما سمیت ٹیم انڈیا کو جان سے مارنے کی دھمکی، اے ٹی ایس نے کی کارروائی

وراٹ کوہلی اور روہت شرما سمیت ٹیم انڈیا کو جان سے مارنے کی دھمکی، اے ٹی ایس نے کی کارروائی

Print Friendly, PDF & Email

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک دھمکی آمیز ای میل ملا تھا جس میں ٹیم انڈیا کے اوپر حملہ کی بات کہی گئی تھی۔ لیکن اب آسام سے بی سی سی آئی کو اسی طرح کا دھمکی بھرا ای میل موصول ہوا ہے۔ اس ای میل میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما سمیت پوری ہندوستانی ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

انڈیا ٹی وی کی خبر کے مطابق، یہ حرکت کرنے والا ملزم گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کی شکایت کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جانچ شروع کی جس کے بعد سامنے آیا کہ دھمکی آمیز ای میل آسام سے بھیجا گیا تھا۔

انڈیا ٹی وی کی خبر کے مطابق، مہاراشٹر اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں 19 سال کے ملزم برج موہن داس کو گرفتار کیا ہے۔ برج موہن داس آسام کے موریگاؤں کا رہنے والا ہے۔ ملزم نے دھمکی آمیز ای میل صرف بی سی سی آئی کو ہی نہیں، بلکہ دوسرے کرکٹ بورڈز کو بھی بھیجا تھا۔ اے ٹی ایس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا اور پھر اسے 26 اگست تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

x

Check Also

تصاویر: انجمن حامئی مسلمین میں تربیتی پروگرام کا انعقاد