بنیادی صفحہ / قومی / انسانیت کی فلاح اور مذہبی تشدد کے خاتمے کے لیے  بین المذاہب بورڈ کا قیام 

انسانیت کی فلاح اور مذہبی تشدد کے خاتمے کے لیے  بین المذاہب بورڈ کا قیام 

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 08 مارچ، 18
لکھنو: حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے آج لکھنؤ، حضرت گنج میں، فلاح انسانیت اور مذہبی تشدد کے خاتمے کے لیے بین المذاہب بورڈ کے قیام کا اعلان کیا۔

مولانا سلمان ندوی نے صحافیوں سے اجودھیا معاملہ سے الگ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہندؤں کی طرف سے مسلسل کہا جا رہا تھا کہ وہ ہر حال میں رام مندر اسی مقام پر بنا کر رہیں گے، اس سے ان کو لگا کہ ایسے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا ہی انتظارکیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ شری شری روی شنکر کو چاہئے کہ وہ بابری مسجد معاملے میں فریقین سے ہی بات چیت کریں۔ سلمان ندوی نے شری شری کے شام جیسے حالات پیدا کر دینے والے بیان پر کہا کہ وہ بیان ٹھیک نہیں تھا ، ان کو اپنے الفاظ پر توجہ دینی چاہئے، اور ایسے الفاظ سے بچنا چاہئے، جس کا غلط مطلب نکلتا ہو۔مولانا سلمان ندوی نے آل انڈ مسلم یا پرسنل لا بورڈ پر الزام عائد کیا کہ وہ صرف میاں اور بیوی تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ تین برس سے بورڈ سے مطالبہ کر رہا تھا کہ میاں ،بیوی کے جھگڑوں پر رقم خرچ کرنے کی بجائے سماج کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نوتشکیل شدہ فلاح انسانیت بورڈ تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر کام کریگا۔مولانا ندوی نے بتایا کہ بورڈ کا چیئرمین سپریم کورٹ کا کوئی سابق چیف جسٹس ہو گا اس کے علاوہ تمام مذاہب کے لوگوںکو نمائندگی دیتے ہوئے نائب صدر منتخب کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر، راجستھان، اترپردیش، دہلی ، پنجاب سمیت کئی ریاستوں کوارڈینیٹروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا چکاہے۔ مولانا سلمان نے بتایا کہ ایک یونیورسٹی کا بھی قیام کیا جائیگا جس میں تمام زبان پڑھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کی تعلیم بھی دی جائیگی۔

آج کے اس پروگرام میں لکھنؤ کے ہندو طبقے سے منکا میشور مندر کی مہنت دِیویہ گری اسی طرح سکھوں کے گرودوارے سے گرو دیویندر سنگھ، بودھوں کے رہنما وشوجیت بھنتے صاحب، مولانا کلیم صدیقی صاحب کے نمائندے حاجی شکیل صاحب، داعئی اسلام علامہ شمس نوید عثمانی ؒ کے جانشین اور معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر سید عبداللہ طارق صاحب، نیز کانپور چرچ کے بشپ اور مرادآباد سے حاجی سلیم صاحب نے شرکت کی۔

x

Check Also

تصاویر: ایس آئی او کی جانب سے بھٹکل میں کیرالہ کے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ اکھٹا کیا گیا