بنیادی صفحہ / قومی / ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا معاملوں میں ریکارڈ اضافہ، دنیا میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہندوستان

ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا معاملوں میں ریکارڈ اضافہ، دنیا میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہندوستان

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: کورونا وائرس کا انفیکشن پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہر روز کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ان سب کے بیچ اب خبر آئی ہے کہ ہندوستان کورونا متاثرین کی فہرست میں ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او (WHO) کے مطابق ہندوستان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں 9 ویں مقام سے ساتویں مقام پر آگیا ہے۔

کورونا وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہے۔ مہاراشٹر میں 65 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ وہیں دوسری جانب مودی کابینہ آج 11 بجے کورونا وائرس کو لے کوئی بڑا اعلان کرسکتی ہے۔ ملک میں 24 گھنٹے میں 8,392 نئے کیس ملے ہیں اور اس دوران 230 لوگوں کی جان گئی ہے۔ کورونا کے ابھی 93 ہزار 322 ایکٹیو کیس ہیں۔ اب تک 5394 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ایک طرف کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وہیں ہمارے ریکوری ریٹ میں بھی بہتری آرہی ہے۔  وزارت صحت کے مطابق 1.76 لاکھ معاملے میں 86,660 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ہفتہ سے لے کر اتوار تک 4,300 سے زیادہ مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ وہیں ایک غیرملکی اپنے وطن لوٹ چکا ہے۔ وہیں اگر پوری دنیا بات کریں تو اب تک تقریباً 62 لاکھ 59 ہزار لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ 28 لاکھ 43 ہزار لوگ انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

گجرات ہائی کورٹ (Gujarat High Court) نے کہا، ’بحرا کے وقت ہمیں جھگڑنے کے بجائے ساتھ آنا چاہئے۔ کووڈ-19 (Coronavirus) سیاست نہیں، انسانی بحران ہے۔ لہٰذا، یہ ضروری ہے کہ اس موضوع پر سیاست نہ کی جائے’۔ وہیں دوسری طرف آج سے کنٹیمنٹ زون کو چھوڑ کر باقی مقامات پر سختی کم کی جارہی ہے۔ 8 جون کے  بعد مندر، مسجد، گرودوارہ اور شاپنگ مال بھی کھولنے کا منصوبہ ہے۔

x

Check Also

کورونا ویکسین کا ’ہیومن ٹرائل‘ پٹنہ ایمس میں کل سے، ڈاکٹرس پرامید

ہندوستان میں کورونا انفیکشن (کووڈ-19) کے بڑھتے قہر کے درمیان 7 جولائی ...