بنیادی صفحہ / قومی / اعظم خان کے خلاف مزید تین ایف آئی آر درج ، اب تک کل 26 کیسز درج ، جانیں کیا ہے پورا معامملہ

اعظم خان کے خلاف مزید تین ایف آئی آر درج ، اب تک کل 26 کیسز درج ، جانیں کیا ہے پورا معامملہ

Print Friendly, PDF & Email

رامپور سے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اور حال ہی میں زمین مافیا قرار دئے گئے اعظم خان کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ اب زمین پر قبضہ کرنے کے معاملہ میں ان کے خلاف مزید تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک اعظم خان کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے سے متعلق 26 معاملات درج کئے جاچکے ہیں ۔

غور طلب ہے کہ حال ہی میں ایس پی اجے پال شرما نے جانکاری دی تھی  کہ سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے خلاف 23 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔ یہ سبھی معاملات زمین پر قبضہ کرنے سے متعلق رہیں ۔ کسانوں کے ذریعہ درج کرائی گئی ان شکایتوں میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کے کہنے پر پولیس اہلکاروں نے انہیں اذیت پہنچائی اور ان کی زمینوں پر ناجائز طریقہ سے قبضہ کرلیا گیا ۔

 اس معاملہ میں رام پور ضلع افسر کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹیو آرڈر کے مطابق ایسے لوگوں کو زمین مافیا قرار دیا جاتا ہے جو دبنگئی سے لوگوں کی زمین پر قبضہ کرلیتے ہیں ۔ اعظم خان کے خلاف 23 معاملات درج ہوئے ہیں ، جس کے بعد اعظم خان کو زمین مافیا قرار دیا گیا ہے ۔

ادھر اعظم خان نے زمین مافیا کا تمغہ ملنے اور اپنے خلاف درج کرائی گئی شکایتوں پر کہا کہ جب سے میں نے بی جے پی کے خلاف الیکشن جیتا ہے تب سے مجھے سزا دی جارہی ہے ۔ سبھی الزامات جھوٹے ہیں ، اگر وہ چاہتے ہیں تو جانچ کر سکتے ہیں ۔ میرے ہر طرف دشمن ہی دشمن ہیں ۔

x

Check Also

مدنی کنبہ نے جمعیتہ علمائے ہند کو بی جے پی وآرایس ایس کے سامنے کردیا خود سپرد، کس نے لگایا یہ سنگین الزام

جمعیتہ علمائے ہند کی جانب سے کشمیرسے آرٹیکل 370 کی منسوخی اورمولانا ...