بنیادی صفحہ / قومی / وارانسی:پل کی تعمیر کے دوران ایک حصہ منہدم،16 نعشیں نکالی گئیں،بڑھ سکتی ہے مرنے والوں کی تعداد

وارانسی:پل کی تعمیر کے دوران ایک حصہ منہدم،16 نعشیں نکالی گئیں،بڑھ سکتی ہے مرنے والوں کی تعداد

Print Friendly, PDF & Email

وارانسی میں منگل کو کینٹ اسٹیشن کے سامنے زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا ہے۔اس کی زد میں کئی گاڑیاں آگئی ہیں۔حادثے میں این ڈی آر ایف کی ٹیم نے 16 موتوں کی تصدیق کی ہے۔موت کا اعدادوشمار بڑھ سکتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق 25 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

جانکاری کے مطابق حادثے میں 50 لوگوں کے دبنے کا اندیشہ ہے۔قریب 12 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔حالانکہ ابھی تک مہلوکین اور زخمیوں کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ادھر پل گرنے کے حادثے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔علاقے کو مقامی پولیس نے تحفظ کے نظریے سے گھیر لیا ہے۔ادھر موقع پر مقامی انتظامیہ کو لوگوں کے غصے کا بھی سامنا کرنا پرا۔راحت بچاؤ کا کام شروع ہو گیا ہ۔ادھر موقع پر موجود لوگ بھی راحت کے کام میں ساتھ دے رہے ہیں۔

 

اس حادثے کے بعد پی ایم مودی نے ٹویٹ کر کےغم کا اظہار کیا ہے۔مودی نے زخموں کیلئے خدا سے دعا کی ہے کہ انہیں جلد ہی صحت یابی نصیب ہو۔

مودی نے بتایا کہ اس موضوع پر انہوں نے سی ایم یوگی سے بات کی ہے ساتھ ہی احکام دئے ہیں کہ متاثروں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

تو وہیں سی ایم یوگی نے زخمیوں کو 2 لاکھ اور مرنے والوں کو 5 لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا۔

جانکارئ کے مطابق کینٹ علاقے میں یہ فلائی اوور موجود ہے۔جس پر عرصے سے تعمیری کام چل رہا تھا۔منگل کی شام اچانک اس کا ایک حصہ گر گیا۔اس میں موقع پر موجود کئی گاڑیاں دب گئیں۔وہیں کئی لوگ بھی دب گئے۔معاملہ سگرا تھانہ علاقے کے لہرتارا کا ہے۔

x

Check Also

آرک بشپ کی اپیل:2019 انتخابات کو لیکر کریں دعاء،پھر بولے ۔مودی حکومت کا اس سے کوئی ناطہ نہیں

دہلی کے آرک بشپ انل کوٹو نے راجدھانی کے تمام چرچ کو ...