بنیادی صفحہ / قومی / وزیراعلیٰ یوگی نے کہا "ہمیں رام مندرتعمیرکی تیاریاں شروع کرنی چاہئے”۔

وزیراعلیٰ یوگی نے کہا "ہمیں رام مندرتعمیرکی تیاریاں شروع کرنی چاہئے”۔

Print Friendly, PDF & Email

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام سے رام مندر تعمیر کی تیاریاں شروع کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام میں بولتے ہوئے کہا کہ ہمیں رام مندر کی تیاریاں کرنی شروع کرنی چاہئے۔

آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان ایک بارپھر سے رام مندر پرسیاسی بحث کی شروعات ہوچکی ہے۔ جمعرات کو وجے دشمی پرآرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندر کا راگ چھیڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت رام مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنائے۔

 آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی بیان بازی کے بعد سیاسی صورتحال میں گرماہٹ آگئی ہے۔ کیونکہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات اورپھرلوک سبھا الیکشن 2019 سے قبل اس طرح کا ماحول بننے سے لوگوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ بہرحال وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کے بعد معاملے میں مزید گرماہٹ آجائے گی۔

جمعرات کو ہی ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی حکومت رام مندر کی تعمیر نہیں کرارہی ہے تو ہم رام مندر کی تعمیرکرائیں گے۔

شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا "رام مندر بناو، نہیں تو ہم مندربنائٰں گے۔ یہ ایک پاک کام ہے، اگرآپ مندر نہیں بناسکتے تو آپ کے (بی جے پی) ڈی این اے میں کچھ گڑبڑ ہے”۔ ٹھاکرے نے کہا کہ "شیو سینا ایسے نہیں سمجھاتی، کان کے نیچے بجاکرسمجھاتی ہے”۔

x

Check Also

راجستھان انتخابات : کانگریس کی پہلی فہرست جاری ، 20 خواتین سمیت 46 نئے چہرے ، صرف 9 مسلم امیدوار

راجستھان میں آئندہ سات دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کےلئے کانگریس ...