بنیادی صفحہ / قومی / مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا متنازع بیان۔ کہا۔ دار العلوم دیوبند دہشت گردی کی گنگوتری، سی اے اے کی نہیں بلکہ ملک کی ہو رہی ہے مخالفت

مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا متنازع بیان۔ کہا۔ دار العلوم دیوبند دہشت گردی کی گنگوتری، سی اے اے کی نہیں بلکہ ملک کی ہو رہی ہے مخالفت

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی۔ اپنے متنازع بیانات کے لئے مشہور مودی حکومت میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ اس بار انہوں نے یہ بیان دارالعلوم دیوبند کے سلسلہ میں دیا ہے ۔ گری راج نے کہا ہے کہ دیوبند دہشت گردی کی گنگوتری ہے اور بڑے بڑے دہشت گرد یہیں سے نکلتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے کی مخالفت نہیں بلکہ ملک کی مخالفت کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، دیوبند کے ایک آشرم میں پہنچے گری راج سنگھ نے شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بھی اپنی زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ (دیوبند کے مظاہرین) سی اے اے کے خلاف لڑائی نہیں لڑ رہے، بلکہ وہ غزوۂ ہند کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ غزوۂ ہند کو ہندوستان میں لا کر وہ مسلم راشٹر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کا یہ مقصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘۔ وہیں، دلی میں ہوئی شرمناک شکست پر گری راج نے کہا کہ اگر چوک نہ ہوتی تو ہم جیتی بازی ہارتے نہیں۔

 

x

Check Also

مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی رحلت ملی اور قومی سانحہ ہے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہار تعزیت

نئی دہلی: 26 نومبر، 20 (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا ...