مدھیہ پردیش: 14 ستمبر,2019 ( بھٹکلیس نیوز بیورو)آج مورخہ 14/09/2019 کو جمعیتہ علماء ہند کے ناظم عمومی حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی کی قیادت میں ہندوستان کے موقر علماء کرام کا 66افراد پر مشتمل ایک وفد اسکاؤٹ کی کمشنر ٹریننگ کے لئے نیشنل اسکاؤٹ ٹریننگ سینٹر پنچمڑی مدھیہ پردیش پہنچ چکا ہے جہاں یہ حضرات پانچ روزہ کمشنر ٹریننگ حاصل کریں گے اور ملکی سطح پر اپنے اپنے علاقوں میں جاکر جمعیتہ یوتھ کلب کے تحت ہونے والی اسکاؤٹ ٹریننگ کے لئے نوجوانوں کو تیار کرینگے