بنیادی صفحہ / قومی / سیاست میں جرائم کی آمیزش کو روکنے کے لیے خاکہ تیار کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

سیاست میں جرائم کی آمیزش کو روکنے کے لیے خاکہ تیار کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سیاست میں جرائم کی آمیزش کو ختم کرنے کے لیے خاکہ تیار کرنے کی انتخابی کمیشن کو جمعہ کوہدایت دی۔ جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس رویندر بھٹ کی بنچ نے کمیشن سے کہا، ’’ سیاست میں جرائم کے تسلط کو ختم کرنے کے لیے ایک خاکہ تیار کیاجائے ۔‘‘ عدالت نے اس پر جواب کے لیے کمیشن کو ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے۔

عدالت نے سیاست میں جرائم کی آمیزش پر سخت تبصرہ کیاہے ۔سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ ملک میں سیاست میں جرائم کی آمیزش کوروکنے کے لیے کچھ تو کرنا ہی ہوگا۔ عدالت نے انتخابی کمیشن سے جرائم پیشہ افراد پرروک لگانے کےلیے تجاویز پیش کرنے کے لیے کہاہے۔عدالت نے کمیشن سے ایک ہفتہ کے اندر جواب مانگا ہے ۔

کمیشن نے عدالت کےسال 2018میں دیے گئے اس فیصلہ کی یاد دلائی جس کے تحت امیدواروں سے انکے مجرمانہ ریکارڈ کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں مشتہر کرنے کو کہا گیا تھا۔

کمیشن نے کہاکہ سیاست میں جرائم کی آمیزش روکنے میں امیدواروں کے ذریعہ دیے گئے مجرمانہ ریکارڈ سے کوئی مددنہیں ملی ہے۔ کمیشن نے تجویز رکھی کہ امیدواروں سے مجرمانہ ریکارڈ کو میڈیا میں شائع کرنے کو کہنے کے بجائے ایسے امیدواروں کو ٹکٹ سے محروم کردیاجاناچاہئے جنکا سابقہ ریکارڈ مجرمانہ رہا ہو۔

x

Check Also

دہلی فسادات؛ مسلمانوں کے حق میں ریمارکس پر ہائی کورٹ کے جج کا تبادلہ

نئی دہلی:  دہلی میں مسلم کش فسادات کے بارے میں ایک مقدمے ...