بنیادی صفحہ / قومی / دلی پہنچتے ہی شرد پوار کا بڑا بیان، کہا۔ بی جے پی۔ شیوسینا سے پوچھو کب بنے گی مہاراشٹر میں حکومت

دلی پہنچتے ہی شرد پوار کا بڑا بیان، کہا۔ بی جے پی۔ شیوسینا سے پوچھو کب بنے گی مہاراشٹر میں حکومت

Print Friendly, PDF & Email

 نئی دہلی۔  مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر جاری اٹھاپٹخ کے بیچ این سی پی سربراہ شرد پوار پیر کے روز دلی پہنچے۔ وہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ریاست میں حکومت سازی کو لے کر تبادلہ خیال کرنے کے لئے قومی دارالحکومت آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ میٹنگ شام پانچ بجے ہو گی۔ دلی پہنچتے ہی شرد پوار نے شیوسینا کے ساتھ اتحاد کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ سرکار بنانے کے سوال پر پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں الیکشن بی جے پی اور شیوسینا نے مل کر لڑا تھا اور یہ سوال انہی دونوں پارٹیوں سے پوچھا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کانگریس اور این سی پی الگ الگ پارٹی ہیں۔ ہم نے کانگریس کے ساتھ الیکشن لڑا ہے اور میٹنگ کر رہے ہیں۔

وہیں، شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے اس دوران پیر کو مرکزی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ دلی میں بڑے بڑے بادشاہ آئے اور چلے گئے۔ لیکن جمہوریت ہمیشہ قائم رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے تک مہاراشٹر میں حکومت سازی ہو جائے گی اور وزیر اعلیٰ کا عہدہ شیوسینا کے پاس ہی رہے گا۔

راوت نے مزید کہا کہ شیوسینا مہاراشٹر میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ چونکہ سیاسی جماعتیں ایک نہیں تین ہیں یعنی این سی پی، شیوسینا اور کانگریس ، اس لئے کچھ وقت لگ رہا ہے ۔ بہرحال حکومت بننا طے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیوسینا دسمبر کے پہلے ہفتے تک حکومت بنا لے گی۔ راوت نے مزید کہا ، "مہاراشٹر کے کسانوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اگر وہاں صدر راج ہے تو بی جے پی اس کا خیال کیوں نہیں کررہی ہے۔

x

Check Also

وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کا مدعا اٹھائیں گے صدر ڈونلڈ ٹرمپ: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) اگلے ہفتے ہونے والے ہندوستان دورے کے ...