نئی دہلی، 28؍ فروری (ایجنسیز) عام بجٹ کے تحفہ کے طور پر عوام پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ عائد کیا گیا ہے۔ ملک کی تیل کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3.18 روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3.09 روپئے کا اضافہ کیا گیا۔ اضافہ شدہ قیمتوں کا اطلاق آج نصف شب سے کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا گیا۔