بنیادی صفحہ / قومی / مریض قرآن پاک پڑھتا رہا اور ڈاکٹر نے برین ٹیومرکا کامیاب آپریشن کر دیا

مریض قرآن پاک پڑھتا رہا اور ڈاکٹر نے برین ٹیومرکا کامیاب آپریشن کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

اجمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب مریض قرآن پاک پڑھتا رہا اور ڈاکٹر نے برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن کر دیا۔ جی ہاں، ایک نجی اسپتال میں کیا گیا یہ کامیاب آپریشن واقعی اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔

آپریشن تھئیٹر میں قرآن پڑھتا مریض اور اس کا علاج کرتے ڈاکٹرز دیکھنے اور سننے میں بھلے ہی یہ آپ کو بناوٹی لگے لیکن یہ سچ ہے اور یہ سب ہوا ہے اجمیر کے ایک نجی اسپتال میں۔ دراصل، مریض عبدل کو برین ٹیومر تھا اور اس کی وجہ سے اس کی قوت سماعت کم ہوتی جا رہی تھی۔ اپنی بیماری کو لے کر وہ نیورو سرجن ڈاکٹر سوریہ چودھری کے پاس پہنچا جہاں ڈاکٹر سوریہ نے اسے بیہوش کئے بغیر اس کا کامیاب آپریشن کر دیا۔

آپریشن تھئیٹر میں ڈاکٹر نے اپنی محنت اور تجربہ سے مریض کو ٹھیک کر دیا لیکن مریض جس طرح سے قرآن پڑھتا رہا وہ دیکھنے والی بات تھی۔ ڈاکٹر سوریہ بھی نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں کہتے ہیں کہ حالانکہ سائنس میں اس طرح کے واقعہ کو زیادہ سنجیدہ نہیں مانا جاتا لیکن کہیں نہ کہیں لوگوں میں عقیدت رہتی ہے اور اس سے ہی انسان کو طاقت ملتی ہے۔

بہر حال، مریض عبدل مکمل طور پر اب صحت مند ہے اور اسے اسپتال سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔ آپریشن کے بعد لوگوں نے ڈاکٹر ٹیم کی ستائش کی۔

x

Check Also

سادھوی پرگیہ بی جے پی میں شامل، دگ وجے سنگھ کے خلاف بھوپال سے مل سکتا ہے ٹکٹ

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اب بی جے پی میں شامل ہو گئی ...