بنیادی صفحہ / قومی / کسانوں کے ساتھ میٹنگ میں مرکزی وزیر زراعت نے کہا : ایم ایس پی میں نہیں ہوگی کوئی تبدیلی

کسانوں کے ساتھ میٹنگ میں مرکزی وزیر زراعت نے کہا : ایم ایس پی میں نہیں ہوگی کوئی تبدیلی

Print Friendly, PDF & Email

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے میٹنگ میں کسان لیڈروں سے کہا کہ ایم ایس پی کو چھوا نہیں جائے گا ، ایم ایس پی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ کسان تنظیموں نے نئے زرعی قوانین کو رد کرنے کے مطالبہ کو لے کر جاری احتجاج کے درمیان چوتھے دور کی بات چیت کیلئے جمعرات کو تین مرکزی وزرا سے ملاقات کی ۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر ، مرکزی وزیر پیوش گوئل اور پنجاب سے ممبر پارلیمنٹ اور کامرس کے وزیر مملکت سوم پرکاش قومی راجدھانی دہلی میں واقع وگیان بھون میں 35 کسان تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کررہے ہیں ۔

سرکار نے بتایا کہ بات چیت دو پہر میں شروع ہوئی اور خوشگوار ماحول میں بات چیت جاری ہے ۔ وہیں کسان لیڈروں میں میٹنگ میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زرعی قوانین کو واپس لینے کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے ۔ نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسان تنظیموں کی تشویشات پر غور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی سرکار کی تجویز کو کسان نمائندوں نے ٹھکرادیا تھا ، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان یکم دسمبر کو ہوئی بات چیت بے نتیجہ رہی تھی ۔

خیال رہے کہ حکومت نے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ خارج کردیا تھا اور کسان تنظیموں سے کہا تھا کہ وہ حال ہی میں لاگو قوانین سے متعلق ایشوز کو نشان زد کریں اور جمعرات کو گفتگو کیلئے دو دسمبر تک انہیں جمع کریں

x

Check Also

اتر پردیش اسمبلی گیلری میں لگائی گئی ’ساورکر‘ کی تصویر، تنازعہ شروع

اتر پردیش میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے قانون ساز اسمبلی کی ...