بنیادی صفحہ / قومی / ملک کے اقلیتوں کو ہمیشہ دھوکے اورخوف کے ماحول میں رکھا گیا: وزیراعظم مودی

ملک کے اقلیتوں کو ہمیشہ دھوکے اورخوف کے ماحول میں رکھا گیا: وزیراعظم مودی

Print Friendly, PDF & Email

لوک سبھا الیکشن میں شاندارجیت حاصل کرنے کے بعد ہفتہ کو بی جے پی اوراتحادی پارٹیوں کی طرف سے این ڈی اے کے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کئےجانے کے بعد وزیراعظم مودی نےاراکین پارلیمنٹ کوخطاب کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد پارلیمنٹ کےسینٹرل ہال میں کیا گیا تھا۔ نریندرمودی نےاپنےخطاب میں اقلیتوں کا ذکرکرتےہوئےکہا کہ انہیں ملک آزاد ہونے کےبعد سے ہمیشہ خوف کے ماحول میں رکھا گیا، جسے اب مستقبل میں کسی بھی حال میں نہیں ہونےدیا جائےگا۔

اس دوران نریندرمودی نےکہا کہ اقلیتوں کے ساتھ ووٹ بینک کی سیاست کوانجام دیا گیا، جیسےاس ملک میں سیاسی پارٹیوں نےغریبوں کوچھلا ویسا ہی کچھ اقلیتوں کے ساتھ بھی ہوا۔ یہ بدقسمتی رہی کہ ملک کےاقلیتوں کے ساتھ چھلاوا کرکےانہیں الجھن اورخوف کے ماحول میں رکھا گیا۔ کبھی بھی ان کی صحت اورتعلیم جیسے موضوعات کی فکرنہیں کی گئی۔

 نریندرمودی نے اراکین پارلیمنٹ سےکہا کہ اب میں آپ سبھی سے یہ امید کرتا ہوں کہ ہمیں اس خوف کوختم کرنا ہےاوران لوگوں کا پورا اعتماد جیتنا ہے۔ اس دوران نریندرمودی نےکہا کہ لوگوں نے ہم پراعتماد کیا ہے، یہی سبب ہےکہ ہم پھراقتدارمیں آئے ہیں۔ جب اعتماد ہوتا ہے تبھی اقتداروالی پارٹی کی لہرآتی ہے۔ یہ اعتماد کے ڈورسے ہی بندھی ہوئی ہے۔ لوگوں نے اس لئے ووٹ کیا کیونکہ وہ ہماری حکومت کولانا چاہتےتھے، اسی مثبت سوچ نےاتنا بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔

x

Check Also

راہل گاندھی کے خلاف وائناڈ سے الیکشن لڑنے والے تشار یو اے ای میں گرفتار

کوچی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کے سامنے قومی جمہوری اتحاد (این ...